پاکستان تحریک انصاف کے آمد الیکشن میں حلقہ کوٹلہ مظفرآباد کا ٹکٹ راجہ مدد علی خان کو دیا جائے، کوٹلہ کے رہنمائوں کا مشترکہ بیان

راجہ مدد علی خان کو حلقہ کوٹلہ کی تمام برادریوں کی سپورٹ حاصل ہے، موصوف تمام برادریوں کے متفقہ امیدوارہیں، الطاف اعوان ،الیاس اعوان

جمعہ 12 جون 2020 14:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر حلقہ کوٹلہ کے رہنمائوں الطاف اعوان،الیاس اعوان نے مرکزی قیادت سے گزارش اور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے آمد الیکشن میں حلقہ کوٹلہ مظفرآباد کا ٹکٹ راجہ مدد علی خان کو دیا جائے۔ پاکستان تحریک حلقہ کوٹلہ کے ٹکٹ کے اصل حقدار راجہ مدد علی خان ہیں جو ہر وقت اپنے حلقہ کی عوام کے دکھ درد میں شریک رہتے ہیں ۔

قائد کوٹلہ راجہ مدد علی خان نہ تو کسی سے پروٹوکول مانگتے ہیں اور نہ انہیں پروٹوکول لینے کی عادت ہے، ہر غریب اور مظلوم کا درد ان کے دل میں رچا بسا ہے،راجہ مدد علی خان کو حلقہ کوٹلہ کی تمام برادریوں کی سپورٹ حاصل ہے، موصوف تمام برادریوں کے متفقہ امیدوارہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2006 کے الیکشن میں نورین عارف نے آزادالیکشن لڑا جبکہ نورین عارف کی جیت میں راجہ مدد علی خان کا اہم کردار رہاہ، جبکہ اس الیکشن میں موصوف خود بھی امیدوار تھے ،جبکہ نورین عارف نے اُن کی حمایت طلب کی جس کے بعد ان کے حق میں دستبردار ہو کر نورین عارف کو جتوایا ۔

2011کے الیکشن میں ایک مرتبہ پھر راجہ مدد علی خان نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا جبکہ ٹکٹ کا فیصلہ جاوید ایوب کے حق میں ہواجو فیصلہ پی پی کی قیادت نے کیا وہ بھی ناانصافی کے مترادف تھا لیکن پھر بھی راجہ مدد نے ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود پارٹی قیادت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے جاوید ایوب کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ،جس کے بعد پیپلز پارٹی میں احسن خدمات پر موصوف کو ضلع کا وائس چیئر مین بنایا اور 2013میں اقتدار کی کرسی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو ئے جو کہ موصوف کا حلقہ کوٹلہ کی عوام سے ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ راجہ مدد علی کان واقع ہی حلقہ کی تمام یونین کونسل کے دیہی علاقوں سے محبت رکھتے ہیں اور حلقہ کی تمام ضروریات سے مکمل واقف ہیں۔ 2016کے الیکشن میں قائد کوٹلہ راجہ مدد علی خان نے اپنے حلقہ کی تقدیر بدلنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروائی اور پارٹی کے غلط فیصلے کی وجہ سے چار مرتبہ الیکشن ہارے ہوئے شخص کو ٹکٹ دیا گیا جس کی وجہ سے حلقہ کوٹلہ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے سردار تبارک اپنی سابقہ رویات برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر ناکام ہو گئے اور راجہ مدد کی کوششیں بھی رائیگاں ہوگئیں اور یہ فیصلہ حلقہ کوٹلہ کی عوام کیلئے انتہائی غلط تھا اورراجہ مدد علی خان کے ساتھ انتہائی ناانصافی پر مبنی تھا اگر 2016کے الیکشن میں پی ٹی آئی حلقہ کوٹلہ کا ٹکٹ راجہ مدد کو دیاجاتا تو حلقہ کوٹلہ کی سیٹ جیت سکتے تھے ہم پارٹی قیادت سے یہ امید رکھتے ہیں کہ حلقہ کوٹلہ سے 22سالہ سیاسی جدوجہد کرنے والے شخص کو ٹکٹ دے کر حلقہ کوٹلہ کی تمام برادریوں اور دیہی علاقوں کو شکریہ کا موقع ضرور دینگے اور انشاء اللہ کوٹلہ کی یہ سیٹ راجہ مدد علی خان کی صورت میں پارٹی قیادت کو تحفے میں پیش کر ینگے ۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ کوٹلہ مسلسل ہاڑنے والے شخص کو اگر اس مرتبہ بھی قیادت نے ٹکٹ دیا تو یہ حلقہ کے عوام کے ساتھ سرا سر زیادتی ہو گی۔