قرآن مجید کی تعلیم ہی نے صحابہ کرام کو دین اور دنیا کی ترقی عطا کی ،پروفیسرڈاکٹرسحاق منصوری

پیر 6 جولائی 2020 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اسحاق منصوری نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکے اس فیصلے کی بھر پور تائید کرتے ہیں ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں مکمل ترجمہ قرآن کریم کی لازمی تعلیم کا حکومتی فیصلہ استحکام پاکستان اور پوری قوم کی فکری اور نظریاتی یکجہتی اور یکسوئی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

انہوں نے پیر کو ایک بیان میں کہاکہ قرآن کریم کی تعلیم پر اعتراض کرنے والے خلوص نیت سے ایک مرتبہ قرآن کا ترجمہ ہی پڑھ لیں تو بات ان کی بھی سمجھ میں آجائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ قرآن کریم کی بنیادی تعلیم ہر طالب علم کیلئے لازمی ہونی چاہئیے۔قرآن کی تعلیم صحابہ کرام کو دین اور دنیا کی ترقی عطا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاغذی فیصلہ بہت ہوتے رہے ہیں اب سنجیدگی کے ساتھ ہر سطح پر طلبہ و طالبات کی ذہنی اور علمی سطح کے جدید ترین ذرائع ابلاغ اور تعلیم کو استعمال کرتے ہوئے قرآن مجید کی تعلیم و تدریس کا بندوبست کیا جائے۔

اس سے پہلے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف دور میں ان کے مذہبی امور کے وزیر سندھ خیبر پختون خواہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں ترجمہ قرآن اور تعلیم قرآن کے اعلان کر چکی ہیںمگر ان اعلانات کے باوجود اسکول کالج اور جامعات کی سطح پر کسی قسم تعلیم قرآن اور تدریس قرآن کا نصاب اور نظام نظر نہیں آرہا ہے۔