مقبوضہ کشمیر میں 2 بھارتی اہلکاروں کی خود کشی، فائرنگ سے ایک ہلاک

منگل 7 جولائی 2020 20:17

مقبوضہ کشمیر میں 2 بھارتی اہلکاروں کی خود کشی، فائرنگ سے ایک ہلاک
سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والے بھارتی فوجی خودکشیاں کرنے لگے ہیں۔2 اہلکاروں نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی جبکہ ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خود کشی اور فائرنگ کے واقعات مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام اور بارہ مولا میں پیش آئے ۔

(جاری ہے)

وادی کے علاقے کلگام میں ایک بھارتی سکیورٹی اہلکار نے افسر کو فائرنگ کرکے قتل کیا پھر خود کو گولی مار لی۔ جبکہ بارہمولا کے علاقے میں تعینات فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس خودکشی کی وجوہات نہیں بتائیں گئیں۔رپورٹ کے مطابق وادی میں نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والی قابض بھارتی فوج ذہنی دباؤ اور ذہنی بیماری کا شکار ہورہی ہے۔