مقبوضہ کشمیر، قابض انتظامیہ نے معلم پر کالا قانون ’’ پبلک سیفٹی ایکٹ‘‘ لاگو کر دیا

پیر 20 جولائی 2020 22:41

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2020ء) مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے ایک نجی سکول کے استاد اور جماعت اسلامی کے کارکن ظہور عباس خان پر کالا قانون ’’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ ‘ لاگو کر کے انہیں کپواڑہ جیل منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے کپواڑہ کے علاقے دیور لولاب کے رہائشی 39سالہ ظہوعباس کو گرفتار کر کے لولاب تھانے منتقل کیا تھا اورکالا قانون ’پی ایس اے‘‘ لاگو کیاگیا جس کے بعد لولاب تھانے سے انہیں کپواڑہ جیل لے جایا گیا۔