
شعیب اختر کا بورڈ میں اہم عہدے کیلئے پی سی بی سے رابطہ
پاکستان کرکٹ میں اہم کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں ، ابھی فیصلہ نہیں ہوا،اگر چیف سلیکٹر کی نوکری قبول کی تو پہلا کھلاڑی ہونگا جو نوکری سے بڑا ہو گا ، شعیب اختر اگر موقع ملا تو وسیم اکرم اور جاوید میانداد جیسے میچ ونرز پیدا کرنا چاہونگا جو اپنے آپ میں برانڈ ہوں،مصباح الحق وہ ہروقت نتائج سے پریشان نہ رہیں ،انہیں اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے ، انٹرویو
جمعہ 11 ستمبر 2020 23:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر میں چیف سلیکٹر کی نوکری قبول کرتا ہوں تو پہلا کھلاڑی ہونگا جو نوکری سے بڑا ہو گا اور یہ بات مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا نہیں چاہتا لیکن حقیقت یہی ہے، مجھے نوکری اور تنخواہ کی ضرورت نہیں، لوگوں کو نوکری کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ تنخواہ کیلئے آتے ہیں لیکن مجھے پیسے کی ضرورت نہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ اس نوکری میں اصل تحریک کا سبب ایسے کھلاڑیوں کا پول تیار کرنا ہے جو طویل عرصے تک بلا خوف و خطر جارح مزاجی سے پاکستان کرکٹ کی خدمت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ نوکری مجھے دی جاتی ہے تو وسیم اکرم اور جاوید میانداد جیسے میچ ونرز پیدا کرنا چاہونگا جو اپنے آپ میں برانڈ ہوں، ہمیں ایسے کھلاڑی تیار کرنے چاہئیںجن کے ذہن جاوید میانداد، وسیم اکرم اور مشتاق محمد جیسے عظیم کھلاڑیوں جیسے ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہارنے سے ڈرتی ہے اور کھلاڑی خود کو غیرمحفوظ تصور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے اور اگر وہ ٹیم کے ساتھ موجود ہوتے تو انگلینڈ کی ٹیم کے 117 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ کرنے کے بعد ہم کبھی بھی یہ میچ نہیں ہارتے، بین الاقوامی کرکٹ میں جارحیت کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سخت فیصلے کرنے پر یقین رکھتا ہوں اور موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو مشورہ دیا کہ وہ ہروقت نتائج سے پریشان نہ رہیں بلکہ بحیثیت انہیں اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے اور حیدر علی جیسے دو تین مزید کھلاڑی کھلائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
حکومت نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی کا نوٹس لے لیا
-
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ، متحدہ عرب امارات بھی شامل
-
فیفا ورلڈ کپ 2026، میکسیکو میں سکیورٹی اداروں کی چاندی، غیر ملکی سیاحوں کے تحفظ کے لئے بکتر بند گاڑیاں کرائے پردستیاب
-
دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری
-
ویرات کوہلی ورلڈکپ 2027ء کھیلیں گے؟ دنیش کارتک نے اہم راز افشا کردیا
-
ایشیا کپ میں جو ہوا اس کا ذمہ دار نریندر مودی ہے، جاوید میانداد بھارتی رویے پر برس پڑے
-
بھارتی میڈیا کی پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان بدلنے کی خبروں میں صداقت نہیں ، ذرائع پی سی بی
-
جنوبی افریقہ کو وائٹ بال سیریز میں بھی سپن کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ
-
گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی کی حکومت سے علاج اور اکیڈمی کے تحفظ کی اپیل
-
سعودی عرب ، قطراورانگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں رسائی حاصل کرلی
-
ویرات کوہلی کے ورلڈ کپ 2027 کھیلنے سے متعلق اہم راز افشا
-
رونالڈو فیفا کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.