
مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے شہباز شریف کو ’چاچو‘ کہہ دیا
کیا آپ چاہتے ہیں آپکے بھائی کی طرح بیٹے کو بھی لندن بھیج دیں؟ شہزاد اکبر کا ٹویٹ
ساجد علی
اتوار 13 ستمبر 2020
14:24

چاچو صاحبزادے کوئی سیاسی جرم میں نہیں اربوں کی منی لانڈرنگ اور اپنی جماعت کے لوگوں اور سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے جرم میں بند ہیں اور انکی بیل ہائی کورٹ سے مسترد ہو چکی ہے،کیا آپ چاہتے ہیں آپکےبھائی کی طرح اسے بھی لندن بھیج دیں؟ باقی الللہ شفا دے @CMShehbaz https://t.co/VuB1tttaPJ
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) September 13, 2020
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے حمزہ شہبازکو جیل میں کورونا ہوگیا اور وہ سیاسی انتقام کا انتہائی جرات مندی سے سامنا کر رہا ہے ۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حمزہ شہباز مشرف دور کے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سامنا کررہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز گزشتہ تین روز سے شدید بخار میں مبتلا ہیں ، بگڑتی ہوئی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے فوری اسپتال منتقل کیا جائے ، علاج میں سستی یا لاپرواہی سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی صحت خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب اور خواجہ سلمان رفیق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا ۔مزید اہم خبریں
-
حکومت پر تنقید کرنے والے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل
-
دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث ائیر انڈیا کا طیارہ گرنے کی وجہ بنی ، ابتدائی رپورٹ جاری
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
بیٹی کے قتل کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیں؟،صحافی کا سوال، جو اللہ بہتر سمجھے گا وہی ہوگا، مرحومہ حمیرا اصغر کے والد کا جواب
-
پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان
-
بھکر، مختلف محکموں کو بلیک میل کرنے والاجعلی ایس پی گرفتار، پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ برآمد
-
آسٹریا میں پاکستان کے سفارتی مشن کا افسر کروڑوں روپے کا غبن کر کے فرار
-
لا وارث لاش، لاوارث سچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.