ننکانہ صاحب ‘این اے 118 کی سیاست میں ایک اور دھماکے دار انٹری

بریگیڈیئر(ر)سردار آفتاب احمد خاں کا آئندہ قومی انتخابات میں این اے 118 ننکانہ صاحب سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان

منگل 15 ستمبر 2020 12:29

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) این اے 118 کی سیاست میں ایک اور دھماکے دار انٹری بریگیڈیئر(ر)سردار آفتاب احمد خاں کا آئندہ قومی انتخابات میں این اے 118 ننکانہ صاحب سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان۔

(جاری ہے)

بچیکی سے تعلق رکھنے والے ریٹائر بریگیڈئیر سردار آفتاب احمد خاں نے آئندہ قومی الیکشن میں این اے 118 سے پاکستان کی اہم سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہیبریگیڈیئر(ر)سردار آفتاب احمد خاں پنجاب رینجرز, آئی ایس آئی اور افواج پاکستان میں اہم ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں وہ آئی ایس آئی کے ایک بہادر فوجی افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں انکے مرحوم والد افواج پاکستان سے میجر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے جبکہ ان کے دادا قیام پاکستان سے قبل فوج میں کرنل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔