امریکہ میں عالمی سطح پر کورونا کے باعث ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ

ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، متاثرین کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ریکارڈ

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر بدھ 16 ستمبر 2020 07:39

امریکہ میں عالمی سطح پر کورونا کے باعث ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر 2020ء) امریکہ میں عالمی سطح پر کورونا کے باعث ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، متاثرین کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ریکارڈ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

2 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ جانی نقصان برداشت کرنے والے ممالک کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں بھی یومیہ ٹھیک ٹھاک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ 
 
کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں اب تک مہلک کورونا وائرس 67 لاکھ 88 ہزار 147 لوگوں کو متاثر کر چکا ہے۔ امریکہ میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 لاکھ سے زائد ہے جبکہ 40 لاکھ سے زائد افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔