مولانا فضل الرحمان کی سندھ حکومت تحلیل کرنے اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجویز
پیپلزپارٹی سندھ حکومت تحلیل کرے اور تمام اپوزیشن اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائے، میرے نزدیک وزیراعظم ، اسمبلیاں اور چیئرمین سینیٹ جعلی ہیں۔ سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اے پی سی میں جارحانہ خطاب
ثنااللہ ناگرہ
اتوار 20 ستمبر 2020
18:12
(جاری ہے)
اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بنیادی بات یہ ہےکہ اب میں زبانی دعوؤں پریقین نہیں رکھتا۔ ہم نےمضبوط موقف کی طرف جاناہے۔ اب آپ بہت کہیں گےکہ ہم لڑیں گےلیکن آپ لوگ بہت پیچھےہٹ چکےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری قوت کے ساتھ سڑکوں پر نکلنا چاہیے جب تک حکومت کا خاتمہ نہیں ہوجاتا تب تک تحریک چلانی چاہیے۔
حکومت تو ہماری آواز پبلک ہونے سے روکتی ہے لیکن اب اے پی سی نے بھی تقریر نشر ہونے سے روک دیا۔ ہم منتظمین کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو نے مولانا سے کہا کہ آپ نے خود کہا تھا کہ ان کیمرہ اجلاس ہونا چاہیے ۔اسی طرح پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اے پی سی میں آئینی پلان مرتب کیا جارہا ہے، پلان مرتب کرنے کے بعد اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اے پی سی میں آئینی پلان مرتب کیا جارہا ہے، حکومت سے جان چھڑوانے کیلئے آئینی و قانونی آپشن استعمال کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کھل کرباتیں کیں، اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن مولانا فضل الرحمان نے دیا اس پر مزید بات ہورہی ہے۔ان ہاؤس تبدیلی کیلئے آئینی و قانونی آپشن موجود ہیں، ابھی رہنماؤں کی جانب سے مزید تجاویز آرہی ہیں، ن لیگ ان خیالات کے قریب ہوگی جن کا اظہار نوازشریف نے کیا۔مزید اہم خبریں
-
الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
-
پمز میں 14 بچوں کی وفات کے بعد آگ بجھانے کی مشق ناکام، سلنڈروں میں ناقص گیس کا انکشاف
-
جی محترمہ منسٹر صاحبہ! رسیدوں کا کیا کرنا ہے؟ لندن جہاز والی رسیدیں کب دیں گی؟ فواد چوہدری
-
جنوبی یورپ کے شہروں میں گرمی سے ہونے والی اموات میں 161 فیصد اضافہ، تحقیق
-
لاہور میں محفوظ بسنت کیلئے حفاظتی انتظامات،سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اہم اجلاس
-
وزیراعظم شہبازشریف کے کیش لیس اکانومی کے ایجنڈے کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ
-
پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے روایتی طریقہ کار سے نکل کر تیز رفتار ڈیجیٹل معیشت کی طرف منتقل ہونا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان ہیلتھ سیکٹر میں اپنی سابقہ کارکردگی کے ریکارڈ توڑتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، وزیر صحت
-
ناروے کے بادشاہ ہرالڈ پنجم کی آخری رسومات، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی نمائندگی و تعزیت
-
سعودی عرب کا تحفظ اور سلامتی امت مسلمہ کی ذمے داری ہے،مولانا فضل الرحمن
-
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
-
مریم نواز کا دورہٴ لندن؛ نجی چھٹی یا خفیہ ملاقاتیں؟ اینکر منصور علی خان اور کوثر کاظمی میں دلچسپ بحث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.