’نوازشریف نے فوج کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ، اس کا رد عمل آئے گا‘

وہ بہت ہشاش بشاش نظر آئے ، اب عدالت میں یہ سوال اٹھئے گا جو آدمی اتنا صحت مند ہے وہ واپس کیوں نہیں آتا ، تجزیہ کار ہارون رشید

Sajid Ali ساجد علی پیر 21 ستمبر 2020 10:47

’نوازشریف نے فوج کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ، اس کا رد عمل آئے گا‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء) تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف تقریر کرتے ہوئے بہت ہشاش بشاش نظر آئے ، اب عدالت میں یہ سوال اٹھایا جائے گا کہ جو آدمی اتنا صحت مند ہے وہ واپس کیوں نہیں آتا ، لیکن واپس وہ آ نہیں سکتے کیوںکہ اس کا مطلب جیل جانا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کے فوج کے خلاف اعلان جنگ کیا ان حالات میں جب ملکی دفاع کو سنگین خطرات لاحق ہیں ، اس کا ردعمل بھی آئے گا ، پہلے ہی ان پر الزامات ہیں جن میں سے بعض درست ہیں ، نواز شریف نے مودی کے ساتھ نیپال میں خفیہ ملاقات کی ، جس کی خبر بھارتی صحافی نے دی ، مودی جب ان کے گھر آئے تو خاندان کے تمام مردوں نے ان کا خیر مقدم کرنے کیلئے بھارتی پگڑیاں پہنی ، مظفر آباد کے جلسے میں کہا کہ اتنا ظلم کشمیریوں پر بھارتی فوج نے نہیں کیا جتنا پاک فوج نے کیا ۔

(جاری ہے)

تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں عدالتوں پر بڑا دباو ہے تو عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے پیش ہوں ، عدلیہ نے ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ نرمی کی ، 73سالہ تاریخ میں یہ پلے سزا یافتہ انسان ہیں جنہیں باہر جانے کی جازت دی گئی ، وہ معاہدہ بھی انہوں نے توڑ دیا ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی اپوزیشن کی اے پی سے سے خطاب میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا تھا کہ ہمارا ہدف عمران خان نہیں بلکہ اسکو لانے والے ہیں ، کیونکہ ہماری جدوجہد بھی عمران خان سے نہیں ، اسے لانے والوں کے خلاف ہے ۔

لندن سے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سے سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں انہوں نےکہا کہ ملک میں 33 سال آمریت کی نظر ہوگئے، ڈکٹیٹر کو آئین سے کھلواڑ کا حق دے دیا گیا ، جب ڈکٹیٹر کو پہلی بار عدالت میں لایا گیا تو سب نے دیکھا کیا ہوا ، پاکستان کو تجربات کی لیبارٹری بناکر رکھ دیا گیا ، ریاستی ڈھانچہ کمزور ہونے کی بھی پرواہ نہیں کی جاتی، رہی سہی کسر حکومت سازی کے جوڑ توڑ میں نکال دی جاتی ہے ، جانتے ہیں 73سال سے پاکستان کو کیا مسائل ہیں،،دوبار آئین توڑنے والوں کو عدالت نے بریت کا سرٹیفکیٹ دیا ، یہ سلوک عوام کے ساتھ کیا جارہا ہے اور سزا بھی عوام کو مل رہی ہے ، کیونکہ ملک میں جمہوریت کمزور ہو گئی ہے اور عوام کی حمایت سے کوئی جمہوری حکومت بن جائے تو کیسے ان کے خلاف سازش ہوتی ہے اور قومی سلامتی کے خلاف نشان دہی کرنے پر انھیں غدار قرار دے دیا جاتا ہے ۔