ڈپٹی کمشنر سانگھڑ خواجہ عمران الحسن کی ہدایت پر کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

پیر 21 ستمبر 2020 18:37

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ خواجہ عمران الحسن کی ہدایت پر کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم و ایڈمنسٹریٹر مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم اعجاز احمد جتوئی، مختیار کار ٹنڈوآدم نبی بخش سولنگی ،سی ایم او ابراہیم عمرانی کی قیادت میں مختیار کار آفس سے ایک ریلی نکالی گئی جو محمدی چوک، گلشن صدیقی پارک سے ہوتی ہوئی پریس کلب ٹنڈوآدم پہنچی ریلی میں سٹی اسکول ٹنڈوآدم کے ایڈمنسٹریٹر مرزا اشفاق بیگ اور سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی ریلی میں انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی ، جماعت اسلامی کے رہنماں عبدالغفور انصاری، عبدالستار انصاری ، اکانٹس آفیسر اعظم میمن، او ایس مونسپل کمیٹی سعادت نور خان، انجینئر عبیداللہ وگھیو، ٹیکسیشن آفیسر زاہد زرداری سمیت دیگر معززین شہر موجود تھے ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں جھنڈے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فوج کے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کیخلاف نعرے درج تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم اعجاز احمد جتوئی، مختیار کار ٹنڈوآدم نبی بخش سولنگی ، سابق کونسلر مشتاق احمد عادل اور سوشل ورکر عمران غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی 8 لاکھ سے زائد فوج کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ہزاروں افراد پابند سلاسل ہیں مگر عالمی قوتیں خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسوقت کشمیر کا مسئلہ سب پرانا ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اور پاک فوج کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے ہم انکی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے وہ دن دور نہیں جب کشمیر مسلمانوں کو بھارت کے قبضے سے آزادی ملے گی۔