ساہیوال میں 7 سالہ کمسن بچی کے اغواء، زیادتی اور قتل کے مجرم علی شیر کو تین مرتبہ سزائے موت اور11 لاکھ روپے جرمانے کی سز ا کا حکم

پیر 21 ستمبر 2020 23:46

ساہیوال میں 7 سالہ کمسن بچی کے اغواء، زیادتی اور قتل کے مجرم علی شیر ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ ساہیوال چو ہدری عبد الغفور نے 7سالہ کمسن بچی کے اغوا،زناء اور قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم علی شیر کوتین مر تبہ سزائے موت اور11لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق عر صہ ایک سال قبل چک90۔نو۔

(جاری ہے)

ایل کی کالونی ملحقہ بائی پاس سے گلزارا حمد کی7سالہ بچی کو اغوا کر کے ملزم نے ہوس کا نشانہ بنایا اور گلہ دبا کرہلاک کر نے کے بعد لاش کھیت میں پھینک دی تھی جو دوسرے روز کھیت سے بر آمد کی تھی ۔

پولیس غلہ منڈی نے ملزم کے خلاف مقدمہ 364A،376اور302ت پ کے تحت درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا اور ڈی این اے ٹیسٹ میں جرم ثابت ہو گیا اور مجرم نے اقبال جرم بھی کر لیا تھا۔ جس پر عدالت نے آج اغوا،زناء اور قتل کے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت تین مر تبہ اور11لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا