یوکرین: جنگ کے آغاز سے لیکر اب تک نظام صحت پر 3,000 حملے
یو این
ہفتہ 9 مئی 2026
06:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 مئی 2026ء) یوکرین میں فروری 2022 سے جنگ شروع ہونے کے بعد صحت کے نظام پر تین ہزار سے زیادہ حملے ہو چکے ہیں جن میں بنیادی مراکز صحت، زچہ بچہ ہسپتالوں، ایمبولینس گاڑیوں اور ادویات کے گوداموں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ اس جنگ کے 1,534 ایام میں یوکرین کا نظام صحت متواتر حملوں کی زد میں رہا ہے۔
تقریباً 80 فیصد حملوں میں ہسپتالوں کو کسی نہ کسی انداز میں نقصان پہنچا۔ اس طرح طبی عملے کی ہلاکتوں، خدمات کی فراہمی متاثر ہونے اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے نتیجے میں صحت کے نظام کی صلاحیت کمزور پڑ گئی ہے۔ ایمبولینس اور دیگر طبی گاڑیوں پر حملے مجموعی واقعات کا تقریباً 20 فیصد تھے۔
(جاری ہے)
یورپ
کے لیے 'ڈبلیو ایچ او' کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر ہینز کلوگے نے کہا ہے کہ ایسا ہر حملہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے جس میں مریضوں کی علاج معالجے تک رسائی متاثر ہوئی، طبی کارکنوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوا اور پورے کے پورے علاقے صحت کی سہولیات سے محروم ہو گئے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایسے حملوں کو معمول بننے نہین دیا جا سکتا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت صحت کی سہولیات کو ہر طرح کے حالات میں تحفظ حاصل ہوتا ہے۔
بڑھتی ہلاکتیں اور امدادی ضروریات
یوکرین میں صحت کی سہولیات پر مسلسل حملوں نے طبی عملے کی بنیادی علاج معالجہ فراہم کرنے کی صلاحیت کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ ضروریات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ
کے کے مطابق، ملک بھر میں تقریباً ایک کروڑ 27 لاکھ افراد انسانی امداد کے محتاج ہیں جن میں 92 لاکھ کو طبی امداد درکار ہے۔ اس دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں 2025 کے مقابلے میں تقریباً 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔یوکرین میں 'ڈبلیو ایچ او' کے دفتر نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک صحت کے شعبے پر 186 حملوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 15 افراد ہلاک اور کم از کم 81 زخمی ہوئے جبکہ یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں امسال ہلاکتوں کی تعداد تقریباً چار گنا جبکہ زخمیوں کی تعداد دوگنا بڑھ گئی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
لبنان: جنگ بندی لیکن خوراک لوگوں کی پہنچ سے پھر بھی دور، یو این ادارہ
-
ملیریا ویکسین بچوں کی زندگیاں بچانے میں کامیاب، عالمی ادارہ صحت
-
ہنٹا وائرس کے وسیع پھیلاؤ کا امکان انتہائی کم، ڈبلیو ایچ او
-
یوکرین: جنگ کے آغاز سے لیکر اب تک نظام صحت پر 3,000 حملے
-
صومالیہ: غذائی قلت سے 20 فیصد لوگوں کو قحط کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
-
چیمپئن آف ارتھ ایٹنبرا کو 100 سالہ ہونے پر یو این کی مبارکباد
-
صدرٹرمپ دورہ چین سے پہلے معاہدہ چاہتے ہیں کیونکہ جنگ جاری رہی تو ان کی پوزیشن کمزور رہے گی
-
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
کراچی کی تباہی کی ذمہ دار صرف پیپلزپارٹی نہیں بلکہ وہ قوتیں بھی ہیں جنہوں نے کرپٹ اور نااہل لوگوں کو عوام پر مسلط کیا
-
خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج ہلاک
-
ہم نے گزشتہ رات کی جارحیت ناکام بنائی، دشمن پسپا ہوا، اسماعیل بقائی
-
راولپنڈی میں قتل کی لرزہ خیز واردات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.