
ٹڈی دل، ایک سال گزرنے کے باوجود حکومت نے جہاز اور سپرے کیلئے مطلوبہ اقدامات نہیں کیے ،قائمہ کمیٹی سینٹ
پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مقامی ممبران اسمبلی کو بھی اپنے اقدامات پر اعتماد میں سے لیں، چیئر مین کمیٹی حکومت فوری طور پر ٹڈی دل کے آئندہ سال حملوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے ، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت کی ہدایت
منگل 22 ستمبر 2020 13:29

(جاری ہے)
عثمان کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان میں ٹڈی دل کی بریڈنگ روکنے کیلئے ایریل سپرے کیا جائے ۔ عثمان کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان کو ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ فنڈز فراہم کیے جائیں ۔
سیکریٹری وزارت غذائی تحفظ عمر حمید نے کہاکہ یمن والی ٹڈی دل کا حملہ نہیں ہوا ،بلوچستان کے اضلاع زیادہ متاثر ہوئے ،پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے کم عملے اور مالی وسائل کے باوجود بہت اچھا کام کیا ،ٹڈی دل کے علاؤہ کوویڈ 19 اور سیلاب سے بھی زراعت متاثر ہوئی ،جنوبی بلوچستان میں زراعت کیلئے ایک خصوصی پیکیج تیار کیا جا رہا ہے ۔ سید مظفر حسین شاہ نے کہاکہ کمیٹی نے ایک سال پہلے ٹڈی دل کے حملوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا کہا ، ایک سال گزرنے کے باوجود حکومت نے جہاز اور سپرے کیلئے مطلوبہ اقدامات نہیں کیے ، پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مقامی ممبران اسمبلی کو بھی اپنے اقدامات پر اعتماد میں سے لیں۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ حکومت فوری طور پر ٹڈی دل کے آئندہ سال حملوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے ۔ سیکرٹری غذائی تحفظ نے کہاکہ ٹڈی دل پر سپرے کیلئے تین طیارے حاصل کیے گئے ہیں، چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ تین طیارے بہت کم ہیں اور طیارے حاصل کریں ، ایک سال پہلے بتایا گیا تھا کہ دو ماہ میں مطلوبہ طیارے اور سپرے حاصل کر لیے جائیں گے ۔ چیئر مین نے کہاکہ اب سیکریٹری غذائی تحفظ نے یقین دھانی کروائی ہے کہ دو ماہ میں مزید طیارے حاصل کر لیے جائیں گے ۔چیئر مین نے کہاکہ پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ عملے کی فوری کیلئے وزارت غذائی تحفظ کو فوری طور پر لکھے اور کمیٹی کو آگاہ کرے۔ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن فلک ناز نے کہاکہ ملک بھر میں ٹڈی دل اب ختم ہو گیا،ملک میں تین لاکھ ایکڑ رقبہ ایسا ہوتا ہے جہاں ٹڈی دل کی افزائش ہو سکتی ہے ،صرف لسبیلہ ایسا علاقہ جہاں اس کی اب بھی افزائش ہو رہی ہے ،ہمارے پاس سپرے وافر مقدار میں موجود ہے ،محکمے کے پاس 20 سے زائد گاڑیاں ہیں ۔ چیئر مین نے کہاکہ کم از کم ایک ڈویڑن میں پلانٹ پروٹیکشن کیلئے تین سے چار گاڑیاں ہونی چاہئیں ، ٹڈی دل سے کاشتکاروں کو بہت نقصان ہوا ۔ ڈی پلانٹ پروٹیکشن نے کہاکہ جنوبی پنجاب راجن پور میں کافی مسئلہ تھا وہاں 25 دن میں مسئلے کا حل کیا ۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.