
ملاقاتوں کے دوران زبیر عمر نے نواز شریف اور مریم نواز کے مقدمات اور سیاسی معاملات پر گفتگو کی
آرمی چیف نے واضح کیا کہ سیاسی معاملات کا تعلق پارلیمنٹ اور قانونی معاملات کا تعلق پاکستان کی عدلیہ سے ہے، فوج کو ان معاملات سے دور رکھا جائے: ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار
محمد علی
بدھ 23 ستمبر 2020
20:22

(جاری ہے)
اس حوالے سے آرمی چیف نے واضح کیا کہ سیاسی معاملات کا تعلق پارلیمنٹ اور قانونی معاملات کا تعلق پاکستان کی عدلیہ سے ہے۔ آرمی چیف نے رہنما ن لیگ سے کہا کہ سیاسی معاملات پارلیمنٹ میں طے کیے جائیں، فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے۔
جبکہ قانونی مسائل کا حل بھی عدالتوں میں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے قائد ن لیگ نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے سے 2 مرتبہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی۔ پہلی ملاقات اگست کے آخری ہفتے میں جبکہ دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی۔ زبیر عمر اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے درمیان ہوئی ملاقاتوں میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض بھی شریک تھے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نواز شریف کی کسی قریبی شخصیت نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی، تاہم اب ترجمان پاک فوج نے ن لیگ کے اہم ترین رہنما زبیر عمر کی جنرل قمر باجوہ سے ہوئی ملاقاتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ اس تمام معاملے کے حوالے سے سینئر صحافی کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ یہ ملاقاتیں دراصل نواز شریف اور مریم نواز کی ہدایت پر ہی کی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.