
میاں صاحب نے دھواں دار تقریر نہیں کی، مسائل بیان کیے ہیں،شاہد خاقان عباسی
ہائبرڈ ماڈل ناکام ہو چکا ،سارا پاکستان جانتا ہے کہ یہ حکومت کیسے اقتدار میں آئی ہے،سابق وزیراعظم نیب نے ملک کو مفلوج کردیا ہے اور لوگوں کی زندگیا ں تباہ کررہا ہے،نیب کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعرات 24 ستمبر 2020 16:15

(جاری ہے)
سابق وزیراعظم نے کہاکہ نیب کورٹ میں آج بھی پیشی ہوئی، نیب نے ملک کو مفلوج کردیا ہے اور لوگوں کی زندگیا ں تباہ کررہا ہے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی ججمنٹ کے بعد نیب کی کارکردگی گھل گئی، نیب صرف سیاستدانوں کے خلاف کیسز بنارہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کمرہ عدالت میں کیمرہ لگا کر عوام کو دکھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے 7 بل ہماری ترامیم کے مطابق پاس ہوئے، 2 بل بغیر ترمیم کے پاس ہوئے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ کسی بھی پاکستانی کا پیچھا کر سکے، کسی کے بھی فون کو ٹیپ کر سکے،بل میں حکومت کسی کا بھی کمپیوٹر ہیک کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے اندر پہلے ہی اینٹی منی لانڈرنگ موجود ہے، بدنیتی پر مبنی بل پاس کرائے گئے جس کا ایف اے ٹی ایف سے کوئی تعلق نہیں۔ ہماری روایات کچھ قانون سے ہٹ کر بن گئی ہیں ۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا چاہیے۔اس سے قبل کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، تاہم عدالت میں موجود کمپیوٹر خراب ہوگیا، عدالتی کمپیوٹر میں ٹیکنیکل مسائل کے باعث گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا اور عدالت نے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ گواہ کا بیان آئندہ سماعت پر ریکارڈ کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.