
مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ
جے یو آئی (ف) کے سربراہ کو بھی نیب نے آمدن سے زیادہ اثاثوں کی تحقیقات کے لیے طلب کررکھا ہے
میاں محمد ندیم
جمعرات 24 ستمبر 2020
17:44

(جاری ہے)
اس حوالے سے ان کے بیٹے اور سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے سیکرٹری طارق کا کہنا ہے کہ ان کے والد موسیٰ خان کو گزشتہ شب اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور جارہے تھے جبکہ انہوں نے وہاں نیب کے سامنے پیش ہونا تھا طارق کا کہنا تھا کہ احتساب کے ادارے نے ان کے والد کو مذکورہ کیس سے متعلق سوال نامہ بھیجا تھا اور اسے کے جواب جمع کرانے کے لیے وہ پشاور جارہے تھے. علاوہ ازیں احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے آج انہیں پیش کیا گیا، جہاں ان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا اور انہیں 30 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی دوسری جانب ایک بیان میں جے یو آئی (ف) کے خیبرپختونخوا کے ترجمان حاجی جلیل جان نے موسیٰ خان کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیا‘انہوں نے کہا کہ موسیٰ خان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نیب کے سامنے پیش ہونے کے لیے جارہے تھے انہوں نے سوال کیا کہ تعاون کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کے پیچھے کیا وجہ ہے. جلیل جان کا کہنا تھا کہ نیب لوگوں کو اپوزیشن شخصیات کے ساتھ وابستگی رکھنے کی وجہ سے گرفتارکر رہا ہے انہوں نے سوال کیا کہ ایسے موقع پر جب فضل الرحمان سے متعلق نیب انکوائری کر رہا ہے موسیٰ خان کی گرفتاری سے کیا پیغام دینا چاہا ہے ادھر مولانا فضل الرحمان کو نیب میں طلب کیے جانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی تک کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، نوٹس موصول ہونے کے بعد پارٹی فیصلہ کرے گی کہ آیا فضل الرحمان پیش ہوں گے یا نہیں. خیال رہے کہ موسیٰ خان کی گرفتاری ایسے وقت پر سامنے آئی جب 2 روز قبل نیب نے مولانا فضل الرحمان کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر شروع کی گئی انکوائری میں آئندہ ماہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں مذکورہ نوٹس قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 19 کے تحت جاری کیا گیا تھا اور اسے فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا تھا. مولانا فضل الرحمان کو نیب طلبی کا نوٹس اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد سامنے آیا تھا، مذکورہ کانفرنس میں ایک عملدرآمد پلان کے تحت 3 مرحلوں میں حکومت مخالف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیاجس میں آئندہ ماہ سے ملک بھر میں عوامی ملاقاتیں، دسمبر میں مظاہرے اور ریلیاں جبکہ جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف ایک طویل لانگ مارچ شامل ہے. ادھر پاکستان پیپلزپارٹی نے فضل الرحمان کو نیب میں طلب کرنے کی رپورٹس پر مذمت کا اظہار کیا اور ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نیب کے ذریعے اپوزیشن کے سیاست دانوں پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں‘یاد رہے کہ اپوزیشن کیجانب سے مسلسل حکومت پر نیب کو احتساب کے نام پر اپوزیشن راہنماﺅں کے خلاف استعمال کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے جبکہ حکومت ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتی ہے کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے اور اس کے چیئرمین کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے خود مقرر کیا تھا. اس سے قبل نیب کے خیبرپختونخوا کے دفتر نے اسی طرح کا ایک نوٹس فضل الرحمان کے بھائی کو جاری کیا تھا، جو صوبائی حکومت کے ایک افسر ہیں، انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ غیرقانونی اثاثوں سمیت مختلف الزامات پر ہونے والی تحقیقات میں سی آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں.
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.