27 اکتوبر کا دن کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ،پوری پاکستانی اور کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کیخلاف احتجاج کریگی،علی امین گنڈاپور
وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اُجاگر کیا ہے،آج پاکستان کی کوششوں کے باعث بھارتی ہندوانتہا پسند پالیسیز پوری دُنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں،وفاقی وزیر امور کشمیر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کیخلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ،شرکاء کایوم سیاہ بھرپور انداز میں منانے کیلئے بھرپور عزم کا اظہار
بدھ 14 اکتوبر 2020 17:47
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ آج ستر سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود نہتے کشمیری عوام بھارتی سفاکیت اور ظلم کا شکا رہیں ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت نے ناجائز قبضے کا شکنجہ مضبوط کرنے کے لیے گزشتہ سال 5 اگست کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔
انہو ں نے کہا کہ بھارت اسرائیل طرز کی پالیسیز کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی گھنائو نی سازش کررہا ہے۔ علی امین گنڈہ پور نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اُجاگر کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج پاکستان کی کوششوں کے باعث بھارتی ہندوانتہا پسند پالیسیز پوری دُنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اُمور کشمیر و گلگت بلتستان مسز ثوبیہ کما ل خان نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور وہ یوم سیاہ بھرپور انداز میں منائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 27 اکتوبرکے سیاہ دن کو اس کی تاریخی اہمیت کے حوالے سے اُجاگر کیا جائے گا۔اجلاس میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر فیض نقشبندی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور کشمیریوں کے گھروں کو آگ لگانے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس کے باوجود کشمیری اپنا حق خود ارادیت لینے کے لیے پرُ عزم ہیں انہوںنے کہا کہ حکومت پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور اُجاگر ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان حالات کے تناظر میں اس مرتبہ بھی 27 اکتوبر کو اندرون وبیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری عوام یوم سیاہ بھرپور انداز سے منائے گئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں کئی جانے والی تیاریوں میں کو ئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ اس موقع پر اجلاس میں یوم سیاہ کے حوالے سے کی گئی تیاریوں سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے یوم سیاہ کے حوالے سے ترتیب دی گئی تیاریوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام ستر سالوںپاکستان سے اپنی وابستگی کے اظہار اور اپنے حق خود ارادیت کے لیے جانوں کی قربانیاں پیش کررہے ہیں اور ہم پر یہ قومی فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم دُنیا کے تمام فورمز پر اُن کے حقوق کی آواز بھرپور انداز سے بلند کریں۔اجلاس میں یوم سیاہ کو پر زور انداز سے منانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ، اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے یوم سیاہ کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے اپنے بھرپور عزم کا بھی اظہار کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.