
نئے نویلے جوڑے میں لڑائی کا بھیانک انجام، دولہا نے دلہن کو قتل کر کے اپنی گردن بھی کاٹ لی
دلہے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جوڑے کے مابین لڑائی حق مہر میں دئیے گئے پلاٹ پر ہوئی
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 17 اکتوبر 2020
13:34

(جاری ہے)
واقعے کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ نوجوان محمد اجمل کی 4 ماہ قبل مقتولہ نصرت سے شادی ہوئی جسے حق مہر میں قیمتی پلاٹ لکھ کر دیا گیا،شادی کے ایک ماہ بعد خاوند نے اپنی بیوی سے حق مہر کا پلاٹ واپس دینے کا مطالبہ کیا جس پر دونوں میں جھگڑا شروع ہوا۔
بیوی بھی پلاٹ واپس نہ کرنے پر بضد تھی، خاوند نے یہ ماننے پر اس کو قتل کر دیا اور خود بھی اپنی جان لینے کی کوشش کی۔لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے اور زخمی شوہر کی حالت سنبھلنے کےبعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی اوچ شریف میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جب 16 سالہ دلہن نے جبری شادی سے بچنے کیلئے دولہے کو قتل کر دیا تھا۔ یہ واقعہ صوبہ پنجاب کے علاقے اوچ شریف میں پیش آیا تاہم دولہے کو قتل کرنے کے وقت ان کا نکاح ہوچکا تھا ، جن کی شادی وٹہ سٹہ رسم کے تحت ہوئی تھی جہاں 36 سالہ شخص صدیق نے اپنی بیٹی کی شادی رشید کے بیٹے سے کی جس کے بدلے میں رشید احمد کو اپنی 16 سالہ بیٹی سمرین کی شادی صدیق کے بیٹے سے کرنا تھی ۔ گرفتاری کے بعد سمرین نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے شوہر کو زہر دے کر قتل کیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان ریلوے کا مسافروں کے لیے جدید بزنس ٹرین چلانے کا فیصلہ
-
میاں چنوں، بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہید غلام سعید کی لاش گھر پہنچنے پر والد بھی صدمے سے چل بسے
-
انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتی عظمی بخاری
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ میں مذاکرات بدستور بے نتیجہ
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 کے خلاف ریفررنس‘اپوزیشن اور حکومتی اتحا د کی مذکراتی کمیٹی قائم
-
شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید
-
امریکی اپیل کورٹ نے خالد شیخ محمد کا پلی بارگین معاہدہ منسوخ کر دیا
-
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس
-
ایران کا ایک بیلسٹک میزائل قطر میں امریکی فضائی اڈے العدید ایئر بیس پر گرا تھا. پینٹاگون
-
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ادارہ امراض قلب کراچی میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار
-
مودی سرکار کیلئے ایک اور دھچکہ؛ برازیل نے بھارت سے آکاش میزائل کی خریداری روک دی
-
خواتین کی شرکت میں اضافہ پاکستان کی معیشت کومستحکم کر رہاہے.ویلتھ پاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.