کرپٹ ٹولہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے ،قاسم خان سوری

حکومت کسی کو بھی این آر او یا چھوٹ نہیں دے گی احتساب کا سلسلہ جاری رہے گا، تین تین بارحکومت کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے عوام کے لئے کیا کیا ،ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 23:12

کرپٹ ٹولہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سیاسی و پارلیمانی بیروزگاروں، دھائیوں سے عوام کو مذہب، قوم پرستی، صوبائیت کے نام پر لڑوانے والے، عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے اپنے خاندانوں کو نوازنیوالے، بیرونِ ملک چھپ کر بھارت کے ایجنڈے پر ملک میں انتشار پھیلانے والے مولا جٹوں کی کنونشن سینٹر سے ایک محب وطن پاکستانی نے کلاس لی کرپٹ ٹولہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے ،حکومت کسی کو بھی این آر او یا چھوٹ نہیں دے گی احتساب کا سلسلہ جاری رہے گا، تین تین بارحکومت کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے عوام کے لئے کیا کیا ۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولے نے گزشتہ شب ایک ناکام جلسہ کیا جس میں کرپٹ ترین افراد نے اپنی کرپشن بچانے اور این آر او کے لئے بے بنیاد پروپگینڈا کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان بلخصوص بلوچستان میں امن آج سیکورٹی فورسز کی مرہون منت ہے ، پاک فوج سمیت ملکی سلامتی کے اداروں نے جس بہادی دہشتگردی کا مقابلہ کرکے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور عوام کو امن فراہم کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں آج کوئٹہ سمیت ملک بھر کے بازار وں میں جو رونق ہے وہ فورسز کی قربانیوں کا نتیجہ ہے لیکن چند افراد اپنی کرپشن چھپانے اور سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے اداروں کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں جو کہ کسی بھی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ تین تین بارحکومتیں کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے پچھلے 35سالوں میں ملک کے لئے کیا کیا بلوچستان میں حکومتوںکا حصہ رہنے والے قوم پرستوں نے بھی صوبے کو کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیاد ت میں موجودہ حکومت واحد حکومت ہے جو کرپٹ نہیں ہے حکومت نے اداروں کو مضبوط کرکے مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھی ہے کرپٹ ٹولہ میں انتشار پھیلاکر این آر او لینا چاہتا ہے لیکن وہ سن لیں کہ اس بار نہ انہیں این آر او ملے گا نہ ہی کوئی ڈیل ہوگی حکومت کرپٹ افراد کے احتساب کو انجام تک پہنچائے گی ۔