یہ کیسا ملک دشمن بیانیہ ہے کہ جس درخت کے سائے تلے بیٹھنا اسی کو کاٹ دینا پھر کہنا ووٹ کو عزت دو‘ پرویزالٰہی

چودھری پرویزالٰہی کا ویژن زبان زدِ عام ہے جبکہ نواز شریف نے عوام کے جذبات سے کھلواڑ کیا‘پیر ہارون زمان شاہ گھگہ

اتوار 18 اکتوبر 2020 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے پیر ہارون زمان شاہ کھگہ آزاد امیدوار این اے 147 ساہیوال نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ ان کے ہمراہ وقاص خان، پیر حسن شاہ شیرازی، رائے سجاد اور امجد حسن خان بھی موجو دتھے۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نواز شریف جس جمہوریت کے درخت کے سائے میں بیٹھتے ہیںاسی کو کاٹتے ہیں یہ کون سا بیانیہ ہے ویسے نواز شریف جمہوریت جمہوریت کرتے ہیں لیکن جب جمہوریت کو پروان چڑھانے کا وقت آتا ہے تو عوام کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں پھر کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، نواز شریف کا ملک دشمن بیانیہ قوم نے مسترد کردیا جس کام کیلئے لندن گئے ہیں وہ کریں۔ پیر ہارون شاہ کھگہ نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا ویژن آج زبان زدِ عام ہے، جو عزت آپ کے گھر سے ملتی ہے کہیں اور سے نہیں ملتی۔