Live Updates

وقاص خان میرا بھانجا ہے، اس کوسلام پیش کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

کیپٹن(ر) صفدرکی ضمانت منسوخی کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس جا رہے ہیں،رہنما پی ٹی آئی

منگل 20 اکتوبر 2020 17:33

وقاص خان میرا بھانجا ہے، اس کوسلام پیش کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وقاص خان میرا بھانجا اور تحریک انصاف کا ورکر ہے اس کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے سے متعلق کہا ہے کہ تھانے گئے اور پولیس کو کہا کہ ایف آئی آر کاٹنی پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹن(ر) صفدرکی ضمانت کا اعلان مریم نواز نے کیا، کیپٹن(ر) صفدرکی ضمانت منسوخی کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس جا رہے ہیں، کون سے قانون کے تحت صفدر کو عدالت سے ہی رہا کر دیا گیا تھا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قانون کے تحت ضمانت منظور ہونے پر ملزم کوجیل لے جایا جاتا ہے اور وہیں سے رہائی ہوتی ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات