سندھ ہائیکورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری کی جانب سے نوٹیفکیشن واپس لینے پر درخواست نمٹا دی

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:02

سندھ ہائیکورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری کی جانب سے نوٹیفکیشن واپس لینے پر درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری کی جانب سے نوٹیفکیشن واپس لینے پر درخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں سینیٹائزر بنانے والی کمپنیوں کے خلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ادویات بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو سینیٹائزر بنانے والی کمپنیوں پر چھاپے مارنے اور کارروائی سے روکا جائے جس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کے کورونا وبا کے دوران ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر معیاری سینیٹائزر بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، عدالت کو آگاہ کیا گیا کے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سینیٹائزر بنانے والی کمپنیوں پر چھاپے اور کارروائی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے عدالت نوٹیفکیشن واپس لینے پر درخواست نمٹا دی