آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرکا73واںیوم تاسیس عقیدت واحترام، جوش وجذبہ اورملی بیداری کے ساتھ منایاگیا

پاکستان کی سلامتی وخوشحالی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورتحریک آزادی کشمیرکے شہدا کروناوائرس جیسی موذی مرض سے بچائوکے لیے خصوصی دعائیں جس عظیم مقصد کیلئے بیس کیمپ کی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی، سردار فاروق سکندر

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 19:43

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرکا73واںیوم تاسیس آزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی عقیدت واحترام، جوش وجذبہ اورملی بیداری کے ساتھ منایاگیا۔24اکتوبریوم تاسیس کے دن کاآغازضلع بھرکی تمام مساجدمیںنمازفجرکے بعد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورتحریک آزادی کشمیرکے شہدا کروناوائرس جیسی موذی مرض سے بچائوکے لیے خصوصی دعائیںکرکے کیاگیا۔

گورنمنٹ بوائزڈگری کالج فتح پورتھکیالہ اورڈپٹی کمشنرآفس کے احاطہ میںآزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان اورڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم خان نے پرچم کشائی کی اس موقع پرپولیس کے چاق وچوبنددستہ نے سلامی بھی پیش کی۔بعدازاںڈپٹی کمشنرآفس سے بوائزماڈل پائلٹ ہائی سکول تک ریلی نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ بوائزانٹرماڈل کالج فتح پورتھکیالہ اورگورنمنٹ بوائزماڈل پائلٹ سکول کوٹلی میں24اکتوبریوم تاسیس کے حوالہ سے تقاریب منعقدہوئیں۔

تقاریب میںایس پی راجہ محمداکمل خان،ڈویژنل ڈائریکٹرسکولز سیدریاض بخاری،سابق امیدواراسمبلی ملک محمدیوسف ،ڈی ای اوراجہ منصف دادخان،اے سی فتح پورتھکیالہ عمرفاروق،ضلعی آفیسران،وکلا،سیاسی وسماجی رہنمائوں،اساتذہ کرام،طلبا اورسول سوسائٹی سمیت دیگرمکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے بھی شرکت کی۔تقاریب میںطلبا نے پاکستان اورآزادجموںوکشمیرکے ترانے بھی پیش کئے۔

تقریب میںگورنمنٹ ہائی سکول سرہوٹہ سمروڑنمبردو کے طالب علم حافظ محمداحتشام،ہائی سکول اندرلہ کٹیرہ کے سبحان رشیدنے تلاوت،پائلٹ ہائی سکول کوٹلی کے طیب صابر،ہائی سکول چوکی مونگ کے حنزلہ امجدنے نعت جبکہ گورنمنٹ بوائزہائی سکول رولی کے انس دستگیر، ہائی سکول دولیاجٹاںکے محمدطیب،گورنمنٹ ہائی سکول کھوڑرچھالہ کے اویس رضا،ہائی سکول انوہی سرہوٹہ کے امجدعلی،گورنمنٹ ہائی سکول فتح پورتھکیالہ کھنڈہارکے دانش علی شاہ نے آزادی کشمیراورہماری ذمہ داریوںپرشانداراندازمیںروشنی ڈالی۔

منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان،ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم ،ملک محمدیوسف ودیگرمقررین نے کہاکہ جس عظیم مقصد کیلئے بیس کیمپ کی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔آزادجموں و کشمیر کا قیام محض اتفاق نہیں تھا بلکہ اس کیلئے کشمیریوں نے تاریخ ساز جدوجہد کی اور قربانیاں دی تھیں،24 اکتوبر 1947 صدیوںکی قربانی کے روشن سویرے کا نام ہے،بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت میں کمی لا سکا اور نہ آئندہ لاسکے گا،مقررین نے کہاکہ لاکھوںکشمیر ی تحریک آزادی کو اپنے لہو سے سیراب کر چکے،19 جولائی 1947 کو سرینگر کے مقام پر ریاستی مسلمانوں نے قرارداد پاکستان منظور کر کے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر نے کا فیصلہ کیا تھا اور ڈوگرہ راج کے خلاف اعلان جہاد آزادی کرکے قرارداد الحاق پاکستان کو عملی شکل دینے کیلئے اپنی عملی جدوجہد کا آغاز کر دیا اور پندرہ ماہ تک مسلسل بھارتی افواج کا بھرپور مقابلہ کر کے آزادجموں و کشمیر میں آج ہی کے دن ایک انقلابی حکومت قائم کر دی۔

مقررین نے کہاکہ بھارت نے 27اکتوبر 1947کو کشمیر پر فوجی یلغار کر کے کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کشمیر پر قبضہ جما لیا کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف گزشتہ 73سالوں سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ بھارت علاقے پر اپنا ناجائز قبضہ بر قرار رکھنے کے لیے نہتے کشمیریوں کو بد ترین مظالم نشانہ بنا رہا ہے اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عمل کے لیے سنجیدہ کوشش کرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنائے کشمیر کے مسئلہ کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے پچھلی سات دھائیوں سے ہندئو جنتا نے صدیوں سے پکارا جانے والا خطہ کشمیر جنت نظیر کے با سیوںکے لیے جہنم زار بنا رکھا ہے کشمیر میں آزادی کی آواز اب چار دانگ عالم میں پو ری شدت کے ساتھ گونج رہی ہے آرٹیکل370اور35Aکی منسوخی،لاک ڈان بھارت کاظالمانہ اقدام ہے جس کوکشمیری کبھی بھی قبول نہیںکرینگے۔

اب بھارت میں آزادی کشمیر کی صدائے حق کو دبایا نہیں جا سکے گا آج کشمیرکی آزادی کا نعرہ پورے بھارت میں بر اجمان مقتدرین کی راتوں کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہیمقررین نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عملی طورپر فوجی کالونی بنا رکھا ہے۔ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں،کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹنے کے عمل کو تیز کرنے نے کشمیر ی عوام کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ میدان عمل میں کود پڑیں۔

کشمیریوں نے اپنی بے مثل قربانیوں سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ حق خود ارادیت کی حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئرنائب ڈسٹرکٹ بارسردارطارق ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی کے حبیب الرحمن آفاقی،ضلعی صدرپی پی پی پرویزاکبر،رہنماپی پی پی نصیرراٹھور،پروفیسرکاظم ،سکولزکے طلبا ودیگرمقررین نے کہاکہ انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ الحاق کریں گے اور ہم اپنے آبا کے الحاق پاکستان کے عزم کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

شرکا تقریب نے ضلعی تعلیمی انتظامیہ ڈی ای اوراجہ منصف دادخان ،پرنسپل ملک قیوم کویوم تاسیس کی شاندارتقاریب کے انعقادکرنے پرمبارکبادپیش کی۔تقریب کے آخرمیںملکی سلامتی،خوشحالی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی،کروناوائرس سے نجات اورشہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیںبھی کی گئیں۔