فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے ، فرانسیسی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد جمع

منگل 27 اکتوبر 2020 15:01

فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے ، فرانسیسی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے اور فرانسیسی مصنوعات پر فوری پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ندیم کامران کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر کی جانب سے گستاخانہ خاکے دیواروں پر لگائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دنیا بھر کے مسلمان پر امن ہیں مگر ان کی غیرت کو للکارا جارہا ہے،حکومت فرانس کے اس اقدام سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،ایسے بے شمار نفرت پسند سرگرمیاں سوشل میڈیا اور فیس بک پر بھی دیکھنے کو ملتی ہیں،حکومت فیس بک انتظامیہ سے بات کرکے نفرت انگیز مواد کو ہٹائے،حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرے اورفرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے،فرانس کی مصنوعات پر فوری پابندی لگائی جائے تاکہ آئندہ کوئی ملک ایسی گستاخی نہ کرے۔