جمعیت علماء اسلام کو تنہا کرنے والی قوتوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے ، مو لانا عبد الغفور حید ری

25 اکتوبر کے جلسہ عام میں جمعیت کوئٹہ کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی جس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، سیکرٹری جنرل جے یو آئی

منگل 27 اکتوبر 2020 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) جمعیت علماء اسلام کو تنہا کرنے والی قوتوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے 25 اکتوبر کے جلسہ عام میں جمعیت کوئٹہ کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی جس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں امیر کرتا ہوں آئندہ بھی قابل قدر خدمات انجام دے گی اور اپنی اساس اور بنیاد پر کاربند رہے گی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی سرپرست مولانا قاری مہراللہ مولانا مفتی محمد روزی خان جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین اور ضلعی مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہردور میں تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر قومی سیاست میں اپنا حصہ ڈالا ہے ہم پر مذہب کارڈ استعمال کرنے کا الزام عائد کرنے والے ہر کارڈ استعمال کرتے ہیں ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان اور اسلام لازم و ملزوم ہیں اور عقیدہ ختم نبوت اسلام اور پاکستان کی اساس ہے اس پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں ہوسکتا آزادی مارچ کی طرح پی ڈی ایم کے جلسوں میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی عظیم الشان شرکت قابل تحسین ہے اس پر کارکن اور ذمہ داران مبارک باد کے مستحق ہیں ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کی جانب کارکنوں کی محنت اور جدوجہد کو تحسین کی نظروں سے دیکھنا دراصل کام اور خدمت میں مزید لگن اور جانفشانی پیدا کرنے کا حسین ذریعہ ہے قیادت کی تشریف آوری پر شکر گزار ہیں سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے 25اکتوبر میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کردار سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ہمارے کارکنوں نے جس محنت اور لگن سے کام اس پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں قیادت کی جانب سے ہرحکم پر لبیک کہتے ہوئے صف اول کا کردار ادا کرنے دریغ نہیں کیا جائے گا جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا عبد الغفور حیدری نے پشاور مدرسہ بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سفاکانہ فعل کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں میں اسلام دشمن اور پاکستان دشمن قوتیں ملوث ہیں انہوں نے فرانس کے صدرکی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کی حمایت کے بعد فرانس میں بڑے پیمانے پر خاکوں کی مہم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ محمد رسول اللّہ صلی اللّہ علیہ وسلم قیامت تک کے لیے کائنات کے لیے رحمت العالمین بناکر بھیجے گئے وہ جو دین اسلام لیکر آ ے وہ پوری دنیا پر غالب ہوکر رہے گا اسلام دشمن دنیا کاامن تباہ کرنا چاہتے ہیں اسلام اور دیگر مذاہب کو لڑانے کی سازش میں مصروف ہیں فرانس آ زادی اظہار کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں سے تعصب کے جنون میں مبتلا ہے اور تمام اخلاقی و انسانی اقدا روں کو پامال کررہے خاکوں کی اشاعت و تشہیر سے فرانس کی حکومت عالم اسلام کے دینی جذبات کو مجروح کررہاہے جس کا خمیازہ اس کو بھگتنا ہوگا۔