
کراچی اور مضافات میں موسم سرما کی پہلی بارش نے موسم کو بھی یکسر بدل دیا، ٹھنڈ نے ڈیرہ جمالیا
کراچی سمیت سندھ میں دسمبر میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہے گا، محکمہ موسمیات
بدھ 25 نومبر 2020 14:48

(جاری ہے)
بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایاشہرمیں ہوائیں 16کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی 75فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق کراچی میں آئندہ دو سے تین روز موسم سرد رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔مغربی سسٹم کراچی سے ختم ہوگیا ہے،تاہم دسمبر کے پہلے ہفتے میں ایک اور مغربی سسٹم آسکتا ہے۔سندھ سمیت کراچی میں دسمبر میں معمول سے زاید بارشیں ہوسکتی ہیں۔ترجمان کے مطابق دو سے تین بارش کے اچھے اسپیل نظرآرہے ہیں۔دسمبر میں معمول سے کم درجہ حرارت جبکہ جنوری میں معمول کا درجہ حرارت رہ سکتاہے۔ گزشتہ رات سے جاری ہلکی بارش کراچی کی فضائوں میں موجود آلودگی کوکم نہ کرسکی۔ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح 8بجے تیسرے نمبر پر موجود رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب سے صبح 8بجے تک شہر میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ لانڈھی 3.5، سرجانی 3.4، پہلوان گوٹھ 3.1، شارع فیصل 3، نارتھ کراچی 2.9 ، کراچی: کیماڑی و گلستانِ جوہر 2.8، جناح ٹرمینل 2.4 اور ناظم آباد میں ایک ملی میٹر ریکارڈ بارش ریکارڈ ہوئی۔دوسری جانب شہر کا بڑا حصہ گزشتہ رات سے ہی بجلی سے محروم ہے، سعید آباد، بلدیہ ، اورنگی ٹان، نارتھ ناظم آباد،نیو کراچی اور سرجانی ٹان میں بجلی گزشتہ 14 گھنٹوں سے غائب ہے۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی تنصیبات کے گرد پانی ہونے کے باعث بجلی معطل ہے، مرمتی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کے عمل میں مصروف ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
پنجاب، مون سون بارشوں سے اب تک 39 ہلاکتیں ہوئیں، رپورٹ جاری
-
لاہورمیں تقریباً 8 گھنٹے بارش کا تاریخی اسپیل، نیا ریکارڈ بن گیا
-
ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 2 روز میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی
-
لاہور میں صبح سویرے موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب
-
ملک بھر میں مون سون سپیل، لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش
-
ملک بھر میں10جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
-
لاہور میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی
-
کراچی میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
-
کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی اعداد و شمار جاری
-
محکمہ موسمیات نے گرمی میں کمی اور بارشوں کی خوش خبری سنادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.