مانسہرہ لاری اڈہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا،ملزمان فرار

جمعرات 26 نومبر 2020 15:18

مانسہرہ لاری اڈہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان ٹیکسی ڈرائیور ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2020ء) : مانسہرہ لاری اڈہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا ہے۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق الائی کا رہائشی ٹیکسی ڈرائیور محمد آصف بدھ کے روز مانسہرہ سے شنکیاری سواری لے کر جارہا تھاکہ نامعلوم افراد نے اس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ٹیکسی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔وقوعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ آئی اورنوجوان کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالہ کردی۔تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔