
پاکستان کا وہ ٹک ٹاکر جو روزانہ گلے اور ہاتھوں میں کروڑوں مالیت کا چار کلو سونا پہنتا ہے
میاں کاشف ارطغل غازی کو 60 لاکھ روپے کی انگوٹھی بھی بطور تحفہ دے چکے ہیں
سمیرا فقیرحسین
ہفتہ 28 نومبر 2020
13:47

(جاری ہے)
ان کے انوکھے شوق کی کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی کیونکہ اس کے علاوہ میاں کاشف نے پالتو جانور کے طور پر شیر بھی پال رکھا ہے۔
میاں کاشف کا اپنا کاروبار ہے اور وہ ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ میاں کاشف چودھری گروپ آف کمپنیز کے مینجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ میاں کاشف کے والد ایک سیشن جج تھے جن کی وفات کے بعد خاندان کا سارا کاروبار میاں کاشف کے سپرد کر دیا گیا۔ میاں کاشف کے سونے کے زیورات میں گلے میں پہننے والی بھاری چین ڈیڑھ کلو جبکہ ان کی بریسلٹ اور انگوٹھیاں دو کلو وزن کی ہیں۔ جبکہ ان کی گھڑی ہیرے اور سونے کی بنی ہوئی ہے اور گھڑی میں بائیس قیراط کا سونا استعمال کیا گیا ہے۔ میاں کاشف کی اُنگلیوں میں موجود تین انگوٹھیاں ایسی ہیں جو انہیں ترکی کے دورے کے دوران معروف ترکی ڈرامے ارطغل کے ہیرو ارطغل غازی نے تحفے میں دی تھیں۔ ان میں سے ایک انگوٹھی وہ ہے جو انہوں نے اس ڈرامہ میں اداکاری کے دوران پہنی تھی۔ ترکی اداکار کی جانب سے یہ تحائف میاں کاشف کو ان کے تحفے کے بدلے دئے گئے تھے۔ میاں کاشف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترکی کے دورے کے دوران ارطغل کے ہیرو کو ایک انگوٹھی پیش کی جو چوبیس قیراط سونے اور ہیروں سے بنی تھی اور اُس کی مالیت 60 لاکھ روپے تھی۔ ایک انٹرویو میں میاں کاشف نے بتایا کہ مجھے 14 سال کی عمر سے ہی سونا پہننے کا بے حد شوق تھا۔ آج میں نے ڈیڑھ کلو سونا پہن رکھا ہے جس کی مالیت دو کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں باقاعدگی سے ٹیکس اور زکوٰۃ کی ادائیگی کرتا ہوں اور ان تمام ادائیگیوں کے بعد بچ جانے والی رقم استعمال کرتا ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کالا دھن نہیں ہے اور یہ کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کبھی میری کمائی یا اخراجات پر سوال نہیں اُٹھایا۔ سیاسی وابستگیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں میاں کاشف نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کئی سیاسی رہنماؤں کے قریبی دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد ارطغل غازی کے ہیرو اداکار کو اپنے برانڈ کے ایمبیسیڈر کے طور پر لانچ کروں گا جس کے لیے میں ان پر 17 کروڑ روپے خرچ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں ملاقات کے دوران میں نے انہیں پاکستان میں سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اپنی سکیورٹی کے لیے بھی بہت سے گارڈز موجود ہیں جن میں سے ایک جنوبی افریقہ سے تعلق رکھتا ہے جسے میں ماہانہ ایک لاکھ روپے بطور تنخواہ دیتا ہوں۔ ڈیلی پاکستان کو دیا گیا میاں کاشف کا یہ انٹرویو آپ بھی ملاحظہ فرمائیے:مزید اہم خبریں
-
بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کررہے ہیں یہ جنگی انعام کے طور پر انڈیا کے منہ پر ماریں گے
-
قوم بھارت کی بزدلانہ کارروائی سے ہونے والی شہادتوں کے بدلے کی منتظر ہے
-
بھارت کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر مملکت خارجہ امور عادل الجبیر سے گفتگو
-
پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا
-
لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
پاک بھارت جنگی کشیدگی، ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کا موک ڈرل کا انعقاد
-
غزہ: لوگوں کو ’پھنسانے‘ کے لیے امداد کے استعمال کا اسرائیلی منصوبہ مسترد
-
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب کے سکھوں کا مودی سرکار کیخلاف کھڑا ہونے اور مزاحمت کرنےکا اعلان
-
جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید
-
بھارت نے پاکستانی طیارے گرائے تو پھراس کا ملبہ اورپائلٹ کہاں ہیں ،ابھی تک پاکستان نے بھارت پر فضائی حملہ نہیں کیا صرف چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی فوجی چوکیوں پر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، ڈی جی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.