
لوٹی ہوئی رقم واپس لانا اولین ترجیحات میں شامل ہے ، وزیراعظم عمران خان
غریب ممالک سے پیسوں کو غیرقانونی طور پر باہر منتقل کیا جانا پسماندگی اور غربت کی بنیادی وجہ ہے ، وزیراعظم سے وفاقی وزراء کی ملاقات
ساجد علی
پیر 30 نومبر 2020
14:55

(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ اور معاونِ خصوصی وقار مسعود بھی ملاقات میں موجود تھے جب کہ وزیراعظم سے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے بھی ملاقات کی ، جس میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو پورٹس کی صورتحال سے آگاہ کیا، کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں کو قرض فراہمی پر بھی گفتگو ہوئی ، ملاقات میں کراچی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ، وزیراعظم عمران خان نے ماہی گیروں کو مالی معاونت فراہم کرنے اور دیگر تمام ممکنہ سہولتیں فراہمی کی بھی ہدایت کی۔
قبل ازیں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پہلے کبھی ایسی نہ تھی، فوج کی کوئی مداخلت نہیں ساری خارجہ پالیسی پی ٹی آئی حکومت کی ہے، اسلامی ممالک کے درمیان کسی تنازع میں فریق نہیں بنیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے سینئر اینکر منصور علی خان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ساری خارجہ پالیسی پی ٹی آئی حکومت کی ہے، خارجہ پالیسی کیلئے فوج کی کوئی مداخلت نہیں ہے، چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمارے سے پہلے کبھی ایسی نہ تھی،چین اور ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں، محمد بن سلمان سے کوئی ایشو نہیں ، اچھا تعلق ہے، محمد بن سلمان کے ایک جہاز پر سفر کیا جبکہ جہاز خراب ہونے پر دوسرا جہاز منگوایا، یواے ای کے ساتھ ویزوں کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے ، اسی طرح افغانستان سے بھی وہ تعلقات ہیں جو پہلے کبھی نہیں تھے، ڈومور کہنے والا امریکا پاکستان کی تعریفیں کررہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.