کوئٹہ ، سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی زندگی ہم سب کے لئے ایک بہترین نمونہ ہے ،وزیراعلی جام کمال خان

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:15

کوئٹہ ، سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی زندگی ہم سب کے لئے ایک ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی زندگی ہم سب کے لئے ایک بہترین نمونہ ہے انہوں نے اپنی زندگی اپنے علاقے کی عوام کے لیے وقف کر دی تھی ان کی سیاسی بصیرت اور فکر و فلسفے کو تادیر یاد رکھا جائے گا جمہوریت کے قیام کیلئے ان کی کوششیں ناقابلِ فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی سابق ایم این اے میر فرید اللہ خان جمالی میر جاوید خان جمالی اور میر شاہنواز خان جمالی سے ان کے گاں روجہان جمالی میں اظہار تعزیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی رکن صوبائی اسمبلی نصیب اللہ مری محمد صالح بھوتانی، عارف جان محمد حسنی،مٹھاخان کاکڑنے بھی ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی وزیراعلی جام کمال خان نے کہا کہ مرحوم میر ظفراللہ خان جمالی اپنے علاقے کی عوام میں سیاسی شعور بیدار کیا اور اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے جمہوری انداز میں عوام کو جدوجہد کرنے کا درس دیا ان کی یہ عوامی خدمات تادم مرگ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ہم میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات کے غم میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ہم دعا گو ہیں اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کری