ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس نے جو اثاثے کشمیر کونسل کے ممبر بننے سے قبل شو کئے تھے اُن میں کروڑوں روپے کا ٹیکس چوری کرنے کا انکشاف

جمعہ 1 جنوری 2021 14:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2021ء) ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس نے جو اثاثے کشمیر کونسل کے ممبر بننے سے قبل شو کئے تھے اُن میں کروڑوں روپے کا ٹیکس چوری کرنے کا انکشاف جبکہ مزید اثاثے شو کرنے کیلئے جعلی منصوبہ بندی تیار ،ْ ٹیکس چوری کرنے کی تفصیل کچھ یوں ہے ،چہلہ بانڈی میں 10مرلے پر مشتمل مدینہ پلازہ جس کی مالیت خریدنے کی 80لاکھ بنائی گئی ہے جبکہ اِس کی اصل مالیت 4کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے جبکہ چہلہ بانڈی میں 5مرلے کی زمین جس کے 44لاکھ شو کئے گئے ، مگر اصل مالیت 2کروڑ روپے بنتی ہے ،گوجرہ رہائشی مکان 8مرلے پر مشتمل ہے جس کی مالیت صرف 45لاکھ روپے شو کی گئی جبکہ اُس کی اصل قیمت 2کروڑ سے زائد ہے ،گوجرہ میں ایک اور 5مرلے کی جگہ کی مالیت 14لاکھ شو کی گئی جس کی اصل قیمت 1کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ گوجرہ میں ہی ذاتی رہائشی مکان 1کنال زمین پر مشتمل ہے جس کی مالیت 70لاکھ شو کی گئی ہے جبکہ موجودہ مالیت 6کروڑ سے زائد ہے ،چہلہ بانڈی خالی پلاٹ جس میں 2شیلٹرز لگائے گئے ہیں اُس کی قیمت 5لاکھ روپے شو کی گئی ہے مگر اصل مالیت 30لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ،اسلام آباد میں 10مرلے پر مشتمل گھر پولیس فائونڈیشن بلاک Fہائوس نمبر 930میں واقع ہے جس کی مالیت 50لاکھ روپے شو کی گئی جبکہ موجودہ مالیت7کروڑ روپے سے زائد ہے ، اسلام آباد میں 5مرلے کا ایک پلاٹ جس کی مالیت 20لاکھ روپے شو کی گئی ہے جبکہ اُس کی موجودہ مالیت 2کروڑ روپے بنتی ہے ،جبکہ اُسی جگہ پر ایک پلاٹ 5مرلے پر مشتمل ہے ،16لاکھ روپے قیمت شو کی گئی اُس کی مالیت 1کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ،جبکہ 3کنال زمین پر فارم ہائوس چیک بیلی روات راولپنڈی میں واقع ہے جس کی مالیت9لاکھ روپے شو کی گئی ہے جبکہ اصل مالیت 3کروڑ روپے ہے ،3کنال پر مشتمل فارم ہائوس ایبٹ آباد روڈ پر واقع ہے جس کی مالیت 8لاکھ 50ہزار روپے شو کی گئی جس کی اصل مالیت 6کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ،جبکہ 10مرلے پر مشتمل گھر پولیس فائونڈیشن اسلام آباد میں موجود ہے جو حقیقی بیٹے وقار یونس کے نام پر درج ہے ،اُس کی مالیت 1کروڑ 32لاکھ روپے شو کی گئی مگر اصل مالیت 18کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ،جبکہ یہ صرف ،مظفرآباد اور ایبٹ آباد کی پراپرٹی ہے جس کی کل مالیت 5کروڑ 15لاکھ روپے میر محمد یونس نے 2016ء میں ممبر کشمیر کونسل بننے سے قبل اپنے اثاثے شو کئے تھے جبکہ اِن کی اصل مالیت 2016ء تک 52کروڑ 30لاکھ روپے بنتے تھے،اِس حساب سے ممبر کشمیر کونسل جو تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں ،نے کتنا ٹیکس چوری کیا جو کہ سوالیہ نشان ہے ،مزید اثاثوں کی تفصیل آئندہ جاری کی جائے گی،کیا وزیر اعظم پاکستان ایک ایسے شخص کو اپنی جماعت میں شامل کریں گے جس نے کروڑوں روپے کے ٹیکس چوری کرکے سنچری بناڈالی ہے ۔