پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کل سے سال کی پہلی بارش کی پیشگوئی

ہفتہ 2 جنوری 2021 11:58

پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کل سے سال کی پہلی بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کل اتوار سے سال کی پہلی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا اتوار سے سلسلہ منگل تک بارش برسائے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب میں لاہور، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ساہیوال اور فیصل آباد سمیت اکثر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا میں پشاور، کوہاٹ، ایبٹ آباد، سوات اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔