عمران خان نے ملک کے تمام اداروں کو کھوکھلا اور عوام کو معاشی طور پر بد حال کردیا ، وقار مہدی
بدھ 20 جنوری 2021 22:32
(جاری ہے)
اس ملک کا دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ایٹم بم بنانے کا آغاز کیا، 90 ہزار جنگی قیدی اور 5000 مربع میل کا علاقہ بھارت سے واگزار کرایا، بے روزگار نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے ملک اور بین الاقوامی ذرائع پیدا کئے۔
پہلی لیبر پالیسی دی اور مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں کراچی کی ٹھیکیداری کا دعوی کرنے والوں نے شہر کا بیڑہ غرق کر دیا، جبکہ پیپلز پارٹی نے کراچی سے کامیابی حاصل نہ کرنے کے باوجود کراچی کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے منصوبے بنائے اور متعدد منصوبے مکمل اور متعدد زیر تکمیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے میئر 4 سال تک اختیارات کا رونا روتے رہے لیکن میئر کی کرسی سے بھی چپکے رہے، جوکہ منافقت کی اعلی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ اختیارات کا نہیں، نیتوں کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کورنگی، سینٹرل اور ویسٹ اضلاع میں جو پیپلز پارٹی کی حکومت نے ترقیاتی کام کئے ہیں، وہ زندہ حقیقت کے طور پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کو ہمیشہ سے اون کرتی ہے اور اس کی ترقی کو ملک اور صوبے کی ترقی سمجھتی ہے لیکن پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے نمائندوں نے گزشتہ ڈھائی سالوں میں اس شہر کو کچھ نہیں دیا دونوں جماعتیں آپس میں بندربانٹ کرکے عوام کو بے وقوف بناتے رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک سے حکومت کی بوکھلاہٹ عیاں ہوچکی ہے لانگ مارچ کے اعلان سے عمران حکومت کے اوسان خطہ ہوچکے ہیں اب وہ وقت دور نہیں جب اس عوام دشمن حکومت کا خاتمہ ہوگا اور عوامی جمہوری قوتیں کامیاب ہونگی اور نئے انتخابات جلد ہوں گے، جس کے نتیجے میں عوامی راج قائم ہوگا اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے اور ملک ترقی و خوشحالی سے ہمکنار ہوگا۔ اس موقع پر جاوید ناگوری ،اقبال ساند ، لالا رحیم ، سعید چاولہ ، اسلم سموں سینیٹر انور لال ڈین ، نوید انتھونی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.