امریکہ میں تحریک انصاف کے چھ اکاؤنٹس بند کر دیے گئے
امریکی حکام عمران خان ڈویلپمینٹ ریسرچ نامی تنظیم کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی حامد میر کا دعویٰ
مقدس فاروق اعوان جمعرات 28 جنوری 2021 16:16
(جاری ہے)
یہ واضح ہو گیا تھاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کورڈینیشن اچھی نہیں ہے۔
اب تحریک انصاف خود اپنے لیے مشکل کا سبب بن رہی ہے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کے ہونے والے اجلاس میں نور عالم خان نے اہم گفتگو کی۔میں نے پی ٹی آئی کے کئی ارکان سے پوچھا کہ نور عالم خان سب کے جذبات کی ترجمانی کر رہے تھے یا پھر یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔تو انہوں نے کہا کہ نور عالم خان نے مہنگائی کی بات کی اور یہ سب کا مسئلہ ہے۔ہر حلقے کے لوگوں کے یہی مسائل ہیں۔پنجاب میں پی ٹی آئی کے کئی ایم پی ایز وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کھلم کھلا بات کرتے ہیں۔ایک طرف پی ٹی آئی کے اندر بے چینی بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف پی ٹی آئی کے امریکا میں 6 اکاؤنٹس بند کر دئیے گئے ہیں اور ان کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔اس کے علاوہ عمران خان ڈویلپمینٹ ریسرچ نامی تنظیم کی بھی امریکی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں ہ کار حامد میر نے کہا کہ مریم نواز نے جو بات کی ہے کہ وہ میرے خیال سے اُن کے پاس موجود ایک ریکارڈنگ کے حوالے سے ہے جو وہ ابھی سامنے نہیں لے کر آئیں۔ لیکن جو براڈ شیٹ کا معاملہ ہے اس پر میں اپنی ذاتی معلومات کی بنیاد پر یہ بتا سکتا ہوں کہ اب تک صرف پانچ فیصد حقائق قوم کے سامنے آئے ہیں۔ 95 فیصد حقائق ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ میں گذشتہ دنوں میں کچھ ایسے کرداروں کے ساتھ ملا ہوں جن کے پاس اس معاملے پر بہت ساری معلومات ہیں، ان کے پاس اُن بینک اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات ہیں جن میں رقوم آتی رہیں اور کچھ لوگ یہاں سے ان اکاؤنٹس سے رقوم نکلواتے بھی رہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.