Live Updates

صحافت عدلیہ،مقننہ اور انتظامیہ کے بعد ریاست کا چوتھا ستون ہے ،دھنیش کمار پلیانی

صحافیوں نے علاقائی مسائل مثبت معنوں میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے ،مشیر برائے اقلیتی امور کراچی سے چمن تک دورویہ شاہراہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور آنے والے بجٹ میںبلوچستان کے عوام اس شاہراہ کے دورویہ بننے کی خوشخبری سنیں گے،خطاب

پیر 8 فروری 2021 17:49

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2021ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے اقلیتی اموروبین المذاھب ہم آہنگی دھنیش کمار پلیانی نے کہاہے کہ صحافت عدلیہ،مقننہ اور انتظامیہ کے بعد ریاست کا چوتھا ستون ہے صحافیوں نے علاقائی مسائل مثبت معنوں میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے ،کراچی سے چمن تک دورویہ شاہراہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور آنے والے بجٹ میںبلوچستان کے عوام اس شاہراہ کے دورویہ بننے کی خوشخبری سنیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل پریس کلب کے پریس آفس کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صحافت اور صحافیوں کو بہت اہمیت دے رہے ہیں صحافیوں کی جانب سے مسائل کی نشاہدہی اور انہیں اجاگر کرنے پر بلوچستان موجودہ حکومت میں ترقی وخوشحالی کی منازل طے کرے گا دھنیش کمارپلیانی نے کہاکہ کوئٹہ کے صحافیوںکو زمین مہیاکی اب وہاں ان کیلئے کالونی کا قیام عمل میں لایا جارہاہے بلوچستان کے دیگر اضلاع کے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیںہماری حکومت آنے سے قبل بلوچستان میں صحافت پر برُا وقت تھافورسز کی طرح صحافی بھی فرنٹ لائن پر تھے اور اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران کئی صحافی شہید ہوئے بلوچستان کے صحافیوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیںاس چیز کو ہماری حکومت نے آتے ہی محسوس کیا کہ صحافیوں کے ساتھ ماضی میں کافی ناانصافیاں ہوئی ہیںاسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے حکومتی سطح پر محدود وسائل میں رہتے ہوئے جتنا ممکن ہوسکا صحافتی برادری کے مسائل کو حل کیاانہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت شہید صحافیوں کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکج دے گی اور حکومتی سطح پر صحافتی تنظیموں کے لواحقین کیلئے فنڈقائم کیا جائے گا اور صحافیوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے بھی خصوصی فنڈز رکھے جائیں گے صحافیوں کیلئے اکیڈمی بنائی جائیں گی مشیر اقلیتی امور دھنیش کمار نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بلی کے مرنے پر میرے تاثرات کو منفی انداز میں پیش کیا گیا جب میرا دل ایک بلی کے مرنے پر افسردہ ہوسکتاہے تو انسان کیلئے میرا دل بہت ہی حساس ہے اوتھل میں پنجگور بس حادثے پرانسانی جانوں کے ضیائع پر اسمبلی میں سب سے پہلے میں نے اپنے جذبات کا اظہار کیااور دورویہ سٹرک کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا سوشل میڈیا پر بلی کے مرنے والی پوسٹ کو مثبت طرز پر لینا چاہیے تھا انہوں نے اوتھل پریس کلب کے صدر محمد عمرلاسی کے سپاسنامے کے جواب میں کہاکہ اوتھل پریس کلب لسبیلہ کا قدیمی پریس کلب ہے اسکے مسائل کیلئے محکمہ تعلقات عامہ سے رابطہ کرکے حل کئے جائیں گے مشیر اقلیتی امور دھیش کمارپلیانی نے اپنی جانب سے اوتھل پریس کلب کی مالی امدا کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ،سابق وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل قادر بخش جاموٹ اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات