
وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، اجازت ملنے کے باوجود سری لنکا پہنچنے کیلئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کی
بھارتی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ روز عمران خان کو بھارتی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دیے جانے کا دعویٰ کیا تھا
محمد علی
بدھ 24 فروری 2021
00:56

Prime Minister 🇵🇰 Imran Khan refused to fly over India. https://t.co/PwqtKDAP6v
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) February 23, 2021
https://t.co/zRhdSV8uc1 pic.twitter.com/UYEkyGulBr
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) February 23, 2021
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارت کے پڑوسی ملک سری لنکا تک پہنچنے کیلئے پاکستان سے اڑان بھرنے والی کوئی بھی پرواز اگر بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرے، تو اس صورت میں قدرے طویل فضائی روٹ اختیار کرنا پڑتا ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ روز شائع کردہ خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد نے کچھ دن پہلے ہی بھارت مطلع کیا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سری لنکا پہنچنے کیلئے بھارت کی فضائی حدود استعمال کریں گے۔
پھر بھارت نے پیر 22 فروری کو اپنے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے طیارے کو بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ وزیراعظم عمران خان 23 فروی بروز منگل سری لنکا کے دو روزہ سرکاری دورے کیلئے اسلام آباد سے کولمبو کیلئے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجروں کا بھی ایک بڑا وفد بھی سری لنکا کا دورہ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز سامنے آنے والی خبروں کے بعد خیال تو یہی تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طیارہ بھارت کی فضائی حدود استعمال کر کے سری لنکا پہنچا ہے۔ تاہم اب خاتون صحافی شفاء یوسفزئی کے دعوے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے خصوصی طیارے نے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہیں کی۔ اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تردید یا تصدیقی بیان جاری نہیں کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.