وزیراعظم سے اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں ، سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیا ل

منگل 2 مارچ 2021 20:12

وزیراعظم سے اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں ، سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) وزیر اعظم عمران خان سے اراکین اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبرقومی اسمبلی طاہر صادق (این اے 55) نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبرقومی اسمبلی محمد ابراہیم خان (این اے 158) نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری (این اے 85) ، سید فیض الحسن (این اے 70) اور چوہدری شوکت علی بھٹی (این اے 87) نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی سید مبین احمد (این اے 175) ، ظہور حسین قریشی (این اے 152) ، پرنس محمد نواز (این اے 12) اور شیر اکبر خان (این اے 9) نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں مختلف امور زیر غوز آئے ۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجود تھے ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی (این اے 259) اور خالد حسین مگسی (این اے 260) نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزراء اسد عمر اور پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے خواتین ممبران قومی اسمبلی محترمہ ثو بیہ کمال خان ، محترمہ ساجدہ بیگم اور محترمہ نصرت واحد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر اور پارلیمانی سیکریٹری منصوبہ بندی محترمہ کنول شوزب بھی ملاقات میں موجود تھے ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی مخدوم سمیع الحسن اور ریاض فتیانہ نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شریک تھے۔

وزیراعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی لال چند، شنیلہ رتھ، ڈاکٹر رمیش کمار، جے پرکاش اور جمشید تھامس نے ملاقات کی جس میں ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شریک تھے۔وزیراعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو اور ممبر صوبائی اسمبلی فدا حسین نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، طارق بشیر چیمہ، مخدوم خسرو بختیار اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شریک تھے۔