ڈپٹی کمشنرکوٹلی کی زیرصدارت پولیس مجسٹریٹس مشترکہ اجلاس

امن وامان کی صورتحال،ٹریفک چیکنگ،سابق جرائم کی تفصیل،کرائم رپورٹ ومقدمات زیرتفتیش کی پراگرس، پرائس کنٹرول،دفعہ 144 پرعملدرآمد،تجاوزات کیخلاف آپریشن،کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کی صورتحال ودیگر کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا

جمعرات 4 مارچ 2021 16:58

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) ڈپٹی کمشنرضلع کوٹلی امجدعلی مغل کی زیرصدارت پولیس مجسٹریٹس مشترکہ اجلاس جمعرات کے روز ڈی سی آفس میںمنعقدہوا۔اجلاس میںایس ایس پی راجہ محمداکمل خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)راجہ فاروق اکرم خان،سب ڈویژنل مجسٹریٹ صاحبان کوٹلی،سہنسہ،فتح پور تھکیالہ ، چڑہوئی ، کھوئیرٹہ ، دولیا جٹاں، ایکسٹراسسٹنٹ کمشنر کوٹلی،تحصیلداران ونائب تحصیلداران،ڈی ایس پی،ایس ایچ اوز،چوکی آفیسران،مجسٹریٹ میونسپل کارپوریشن نے شرکت کی۔

اجلاس میںضلع کے اندر امن وامان کی صورتحال،ٹریفک چیکنگ،سابقہ جرائم کی تفصیل،کرائم رپورٹ ومقدمات زیرتفتیش کی پراگرس، پرائس کنٹرول،دفعہ 144 پرعملدرآمد،تجاوزات کے خلاف آپریشن،کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کی صورتحال،انٹری پوائنٹس پرپڑتال وچیکنگ،عدالتی احکامات،ٹرائل کے مسائل وگواہان کی پیشی اورتعطیلات کے دوران سرکاری اراضیات پرقبضہ کی کوششوںاورانہیںروکنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات زیربحث آئے۔

(جاری ہے)

امن وامان کی صورتحال کے متعلق ایس ایس پی ضلع نے بتایاکہ کوٹلی ضلع میںامن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔قتل کے مقدمات کے ملزمان گرفتارہیں اورگلہارڈکیتی کے واقعہ میںملوث ملزمان کاسراغ لگاکرسامان برآمدکرلیاگیاہے۔ جبکہ ملزمان گرفتارہیں۔انہوںنے کہاکہ کوروناوائرس کے دوران انتظامیہ اورپولیس نے دن رات ایک کرکے سخت محنت کی جس کے نتیجہ میں یہاںکوروناوباء سے زیادہ نقصان نہیںہوا۔

انہوںنے کہاکہ ضلع میںانتظامیہ پولیس کااچھا ٹیم ورک ہے انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات کے دوران بھی امن وامان برقراررکھنے کے لیے بھرپوراقدامات اٹھائے جائینگے۔انہوںنے وزیراعظم پاکستان کے دورہ کوٹلی کے موقع پرپولیس اورانتظامیہ کے کام کی تعریف کی۔ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوںمحکموںکاشاندارکام ہے اوران کے درمیان بہترین کوآرڈنیشن موجودہے۔

ڈپٹی کمشنرنے پرائس کنٹرول کے حوالے سے مجسٹریٹس کوبازاروںکے دورے کرنے اورقیمتوںپرنظررکھنے کی ہدایت کی انہوںنے کہاکہ ایک ماہ میں کم ازکم تین بارچیکنگ ضروری ہے۔تجاوزات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ٹریفک کے بہائومیںبے تحاشہ اضافہ ہوچکاہے اورشہرکے اندرموثرٹریفک مینجمنٹ کی ضرورت ہے۔انہوںنے ٹریفک پارکنگ اوردیگرقوانین پرعملدرآمدکویقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

چھٹیوںکے دوران سرکاری اراضیات پرقبضہ کی کوششوںکوروکنے کیلئے ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ کوئی نہ کوئی آفیسرڈیوٹی پرموجودرہے انہوںنے افسران کوہدایت کی کہ دفاترمیںشہریوںکے ساتھ مزیدخوش اخلاقی سے پیش آئیںاورلوگوںکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی کوشش کریں۔ڈپٹی کمشنرنے ہولاڑڈیم متاثرین کے رہ جانے والے دیگر مسائل بھی حل کرنے کی ہدایت کی۔