مچھ جیل چلاجاؤں گا مگر پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا

باہر ملک سے لوگ جب پاکستان میں عہدے لینے کے لیے آتے ہیں تو پہلی فرمائش یہ ہوتی ہے کہ گاڑی پر جھنڈا لگا ہو گا،محمد زبیر

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 5 مارچ 2021 04:11

مچھ جیل چلاجاؤں گا مگر پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مارچ 2021ء ) ہار گئے حفیظ شیخ،یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں کہ سیاست میں ہار جیت بھی ہوتی ہے مگر یہ اسلام آباد کی جنرل سیٹ اپوزیشن اور حکومت دونوں کے لیے اتنا بڑا معرکہ تھی کہ اپوزیشن جماعتیں بھی بغلیں بجاتی نظر آتی ہیں اور گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم سے جذباتی خطاب کر ڈالا اس میں خیر بات تو کوئی نئی نہیں تھی۔

مگر وزیراعظم کے پریشان ہونے اور خاص حلقوں میں پریشانی کی لہر دوڑنے کے عکس کی جھلک ضرور تھی۔سینیٹ الیکشن میں کس کی جیت ہوئی اور کس کی ہار اس سے متعلق تب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کامیابی سے طے نہیں پا جاتا۔اپنی جگہ پر اپوزیشن اور حکومت دونوں سینیٹ الیکشن کی کامیابی کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے راہنما محمد زبیر نے کہا کہ جب کوئی بھی باہر کا بندہ پاکستان میں عہدہ سنبھالنے کی پیشکش وصول کرتا ہے تو اس کا سب سے پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ جب میری گاڑی ایئرپورٹ سے نکلے گی تو کیا اس پر جھنڈا لگا ہو گااور ساتھ ہی ا س کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ جس دن مجھے نوکری سے فارغ کیا جائے گا یا پھر حکومت ختم ہو گی تو کیا اسی دن شام میں میرا واپسی کاٹکٹ مجھے مل جائے گا۔

حفیظ شیخ صاحب نے بھی کچھ ایسی ہی شرط رکھی تھی۔ اندازہ لگائی جب اپریل وسط میں اسد عمر کو نکالاگیااور اس کے بعد حفیظ شیخ نے عہدہ سنبھالا تو اس کے دو ہفتوں کے اندر آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے۔جب دونوں طرف ہی آئی ایم ایف تھی تو معاملات تو طے پانا ہی تھے۔محمد زبیر نے کہا کہ جس دن بھی حکومت ختم ہو گی یا حفیظ شیخ کو ہٹایا جائے گااس دن یہ ملک سے باہر چلے جائیں گے جبکہ میرے جیسے ورکر لوگ کبھی بھی ملک سے باہر جانے کا نہیں سوچتے۔بلکہ میں مچھ جیل میں چلا جاؤں گا لیکن ملک سے باہر کبھی نہیں جاؤں گا۔