
وزیراعظم کے بار بار کے دعووں کے بعد بالآخر مہنگائی میں کمی آنا شروع
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی، 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا
محمد علی
پیر 5 اپریل 2021
23:21

(جاری ہے)
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں آٹے، چینی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ ملک بھرمیں گندم کے وافر ذخائرموجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ حماد اظہر نے ہدایت دی کہ اشیائے ضروریہ کے ذخائر، مارکیٹ میں فراہمی اور صارفین کے مفادات کو یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ حماد اظہر نے اجلاس کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ شہزاد اکبر نے بنیادی اشیائے خورونوش سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی۔ حکومت بنیادی اشیا سے متعلق قانون سازی کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اڑھائی سالہ حکومتی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے۔ مصنوعی منہگائی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیازکارروائی ہوگی۔ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چینی، آٹا اوردالوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو رمضان میں آٹا، چینی اور دیگراشیاء سستی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے رمضان میں بھرپور ریلیف دینے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی سستے داموں یقینی بنائی جائے گی۔
مزید اہم خبریں
-
وائرل ہونے کا شوق؟ ڈی سی مظفرگڑھ نے سیلاب میں چھلانگ لگا دی، سیلابی پانی پی بھی لیا
-
پاکستان اور آرمینیا کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ،دونوں ممالک کادو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ ملکر کام کرنے کےعزم کا اظہار
-
پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
-
ذاتی تشہیر کی بھوکی ٹک ٹاکر وزیراعلی میں کوئی شرم و حیا نہیں، پی ٹی آئی کی مریم نواز پر شدید تنقید
-
دی نور پراجیکٹ اورجیو پاک کے تعاون سے نجی ہسپتال سیلاب زدگان کی پناہ گاہ بن گیا
-
آئندہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر بنانے کا جائزہ لینے کا حکم
-
ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بند کردیئے گئے، ملازمین کیلئے 28 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان
-
دریائے سندھ میں سپر فلڈ سے کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، وزیراعلی سندھ
-
میری حکومت پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں، شہبازشریف کا دعویٰ
-
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی موت؛ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے
-
وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات، باہمی تعاون مزید مستحکم بنانے کا عزم
-
پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، چینی طریقےقدرتی آفات سے نمٹنے میں سود مند ثابت ہوں گے، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.