
جہانگیر ترین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تردید کر دی
یہ سب پراپیگنڈا ہے، پی پی قیادت سے ملاقاتوں اور شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میرے خلاف خبریں چلانے والوں کو مایوسی ہوگی: رہنما تحریک انصاف
محمد علی
منگل 6 اپریل 2021
19:24

(جاری ہے)
شہلا رضا کے مطابق جہانگیر ترین آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری سے بھی کراچی میں اہم ملاقات کریں گے۔
ملاقات کے دوران جہانگیر ترین پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کریں گے۔ شہلا رضا کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوگیا تو پھر نہ بزدار رہے گا نہ ہی نیازی۔ واضح رہے کہ شوگر اسکینڈل میں نامزد تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے حوالے سے کافی عرصے سے خبریں گردش کر رہی ہیں ان کے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان اختلافات پیدا ہو چکے۔ یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ جہانگیر ترین نے لندن میں نواز شریف سے ملاقاتیں کیں اور وہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں، تاہم بعد ازاں جہانگرین ترین نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کیساتھ مل کر شریف خاندان کیخلاف جدوجہد کی، وہ کسی صورت ن لیگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جبکہ گزشتہ ماہ ہوئے سینیٹ الیکشن سے قبل بھی یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ جہانگیر ترین پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو فتح دلوانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ جہانگیر ترین نے ان افواہوں کی بھی تردید کی۔ جبکہ ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے بھی اعتراف کیا تھا کہ ان کے اور جہانگرین ترین کے تعلقات اب پہلے جیسے نہیں رہے، جہانگیر ترین اس وقت تحریک انصاف میں نہیں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
افغان عبوری حکومت کی جانب سے سیز فائر کیلئے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے اپیل کیے جانے کا انکشاف
-
حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی
-
صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پاک فوج نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے تباہ کردیئے
-
پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال ،شہریوں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
-
پی ٹی آئی کہتی کہ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دیں گے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر بالکل برعکس ہے
-
افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعوی بے نقاب
-
سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
شہباز شریف نے امریکی صدر کی خوشامد اور چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں
-
ایسی سردی دہائیوں میں نہیں دیکھی ہو گی
-
امید ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.