ہوسکتا ہے مسلم لیگ ن کے پاس بشیرمیمن کی بھی کوئی ٹیپ ہو، اعتزاز احسن

مریم بی بی کہہ چکی ہیں کہ ہمارے پاس اوربھی ٹیپ ہیں، وہ ٹیپ کیسی ہوں گی؟ بشیر میمن نے اس قدر سلیقے سے نام لیے کہ میں حیران ہوگیاہوں، ممکنہ طور پر بشیر میمن کے الزامات اسکرپٹ ہوسکتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اورسینئر قانون دان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 اپریل 2021 20:31

ہوسکتا ہے مسلم لیگ ن کے پاس بشیرمیمن کی بھی کوئی ٹیپ ہو، اعتزاز احسن
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے مسلم لیگ ن کے پاس بشیرمیمن کی بھی ٹیپ ہو،مریم بی بی کہہ چکی ہیں کہ ہمارے پاس اوربھی ٹیپ ہیں، وہ ٹیپ کیسی ہوں گی؟ بشیر میمن نے اس قدر سلیقے سے نام لیے کہ میں حیران ہوگیاہوں۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک چیز بڑی عجیب لگتی ہے ، مجھے بشیر میمن سے دوتین بار گفتگو کا موقع ملا، جب یہ پیپلزپارٹی کیخلاف پیش ہوتے تھے، بشیر میمن بڑی شدت سے پیپلزپارٹی، آصف زرداری، فریال تالپور اور خورشید شاہ کیخلاف تھے، لہذا ان سے اگر کوئی کہے کہ پیپلزپارٹی کیخلاف کیس چلاؤ تو اس سے نہیں لگتا کہ یہ انکار کریں گے، کیوں کہ پیپلزپارٹی کے خلاف نفرت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بشیرمیمن کے بیان پر دوباتیں ذہن میں رکھیں کہ مریم بی بی نے پریس کانفرنس ارشد ملک کی ویڈیو ٹیپ سنائی تھی، میں نے اسی وقت کہا تھا اگر ٹیپ درست ہے تو نوازشریف آج ہی رہا ہوسکتے ہیں، مسلم لیگ ن اس ٹیپ کو فوری سپریم کورٹ لے جائیں، تو نوازشریف کو ضمانت پر رہا کردیں لیکن یہ عدالت کے قریب نہیں گئے کیونکہ اس میں کچھ گڑبڑ تھی، ٹیپ ایسی نہیں تھی کہ تیسرے ہاتھ کو دی جاسکتی۔

مریم بی بی کہہ چکیں کہ ہمارے پاس کوئی اور ٹیپس میں بھی ہیں، وہ ٹیپ کیسی ہوں گی؟ ہوسکتا ہے مسلم لیگ ن کے پاس بشیرمیمن کی بھی ٹیپ ہو، بشیر میمن نے اس قدر سلیقے سے نام لیے کہ حیران ہوں،یہ تو تیزگام کی طرح بولا ہے، میں 54سال وکالت کی ہے میں گواہوں کو پیش اور جرح ہوتے دیکھی ہے، جو بڑا بن کے بیٹھا ہوتا تھا تو وہ جرح فارغ ہوجاتا تھا، میں نے ایسا گواہ نہیں دیکھا، ایسا بیان نہیں سنا، جو فرفرطوطے کی طرح بولا ہو۔

میں اندازہ لگاؤں گا کہ اگر ن لیگ کا کوئی سینئر ترین ممبر مریم بی بی، شہبازشریف ، شاہد خاقان عباسی ان تین میں سے کوئی بشیر میمن کے حوالے سے استغاثہ کرتا ہے تو میں سمجھوں گا یہ درست ہے۔ دیکھو عدالت نوٹس لے یا نہ لے، مسلم لیگ نواز پر ہے کہ وہ عدالت جاتے ہیں یا نہیں، اگر عدالت جاتے ہیں تو ان کا کیس ختم ہوجائے گا۔اس کیس میں جرح مریم نواز، شہبازشریف کی بھی ہوگی۔