
بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ سرکار قرار دیدیا
عمران خان کو ایک ایسے بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ جس نے احتساب کا نعرہ لگاکر کرپشن کو فروغ دیا، بیان احتساب کو ہتھیار بنا کر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے والے عمران خان کو تاریخ کے کوڑے دان میں بھی جگہ نہیں ملے گی، چیئرمین پیپلز پارٹی
جمعہ 30 اپریل 2021 12:40

(جاری ہے)
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ احتساب کو ہتھیار بنا کر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے والے عمران خان کو تاریخ کے کوڑے دان میں بھی جگہ نہیں ملے گی۔
انہوںنے کہاکہ صدر زرداری کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کیلئے ان کے خلاف جعلی ثبوت ڈھونڈنے کا ٹھیکہ غیرملکی فرم کو دینے والوں نے خود اس ادارے کو اربوں روپے جرمانہ ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کے جھوٹے الزامات کی مہم جوئی، مقدمات اور تحقیقات میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے قوم کے اصل مجرم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کیا یہ سیاسی انتقام نہیں کہ تحقیقات میں پی ٹی آئی وزرا اور مشیروں پر کرپشن ثابت ہوئی مگر محض الزام کی بنیاد پر صرف خورشید شاہ قید میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن تو صرف ایک بہانہ ہے، عمران خان کا اصل مقصد احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لے کر اپنے اقتدار کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر کرپشن کے جھوٹے الزامات کی رٹ لگانے والوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالا گیا تو بدعنوانی کی ہوشربا داستانیں سامنے آئیں گی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے خلاف صرف فارن فنڈنگ کے ایک کیس کا فیصلہ آجائے تو قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہوسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ احتساب کا نعرہ تو عمران خان کا ایک کیموفلاج ہے کہ جس کی آڑ لے کر سلیکٹڈ وزیراعظم مافیاز کی سرپرستی کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے سرمایہ دار دوستوں کی لوٹ مار کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے احتساب کے غبارے سے اسی دن ہوا نکل گئی تھی کہ جب وزیراعظم نے کالا دھن سفید کرنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سوال تو اٹھیں گے کہ گندم، چینی، پیٹرول اور ادویات کے بحرانوں سے اربوں روپے بنانے والے عناصر کو عمران خان نے کس ڈیل کے تحت ڈھیل دی۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی اور اتنی کرپشن کردی کہ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے،اگر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی حکومت چند پھونکوں کی مار ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.