بھارتی آرٹیکل 370 پر محمد زبیر کی گفتگو ٹھیک نہیں، شاہ محمود قریشی

آرٹیکل 35 اے سے متعلق ہندوستان میں جو ری اسٹرکچرنگ کی جارہی ہے اس پر تشویش ہے، وزیر خارجہ

اتوار 9 مئی 2021 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے آرٹیکل 370 سے متعلق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے غیر ذمے دارانہ گفتگو کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرٹیکل 35 اے سے متعلق ہندوستان میں جو ری اسٹرکچرنگ کی جارہی ہے اس پر تشویش ہے، ہم اسے رکوانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میں کچھ چیزیں بھارت کے آئین اور کچھ چیزیں حق خودارادیت سے متعلق ہیں جن میں فرق ضروری ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی پر بات نہیں ہوئی، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست 2019 کے بعد کی صورتحال سے متعلق اپنا اصولی موقف پیش کیا۔اس سے پہلے نون لیگ کے رہ نما محمد زبیر نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہ محمود نے آرٹیکل 370 بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔