حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دیکر عمران صاحب نے تسلیم کرلیا شہبازشریف کے خلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے ، مریم اور نگزیب

ثابت ہوگیا آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ،ملتان و لاہور میٹروز، آمدن سے زائد اثاثوں کے سب کیس صرف سیاسی انتقام تھا ،ترجمان (ن)لیگ

پیر مئی 22:59

حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دیکر عمران صاحب نے تسلیم کرلیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دے کر عمران صاحب نے تسلیم کرلیا شہبازشریف کے خلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اگر کتا کاٹ جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں ،حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دے کر عمران صاحب نے تسلیم کرلیا کہ شہبازشریف کے خلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے ،ثابت ہوگیا کہ آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ،ملتان و لاہور میٹروز، آمدن سے زائد اثاثوں کے سب کیس صرف سیاسی انتقام تھا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی کمیشن خور’’غیرقانونی ٹیم‘‘ نے انہیں آٹا چینی، بجلی، گیس، ایل این جی، دوائی چوری پر کوئی بریفنگ دی ،آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری پہ بریفینگ لیں جس کے مرکزی کردار عمران خان ہیں ،’’غیرقانونی ٹیم‘‘ کیوں نہیں بتارہی کہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طورپر ختم (کواش) کرچکی ہے ،پینامہ پیپرز میں بھی جب نیب نے نواز شریف کے خلاف حدیبیہ پہیپرز کو کھولنے کی درخواست کی تو نیند کا جھوٹ سٴْننے کے بعد کیس کو بند کیا ،کرائے کے ترجمان کیوں نہیں بتاتے کہ ہائی کورٹ کی کواشمنٹ کے حکم پر نیب سپریم کورٹ گئی، لیکن سپریم کورٹ نے بھی یہ فیصلہ برقرار رکھا ،خدا کا واسطہ ہے کہ عوام کی مہنگائی، بے روزگاری معاشی تباہی پر توجہ دیں،ڈرامے بند کریں، عوام کے صبر کو مزید مت للکاریں، اس طرح کی حرکتوں سے آپ عوام کو مزید غصہ دلارہے ہیں،نواز شریف اور شہباز شریف ، نواز شریف اور شہباز شریف سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا ،آپ کے جھوٹ اور احتساب کے تماشے آپ کے منہ پہ طمانچے ہیں۔