
ًشہباز شریف کی گارنٹی کہاں گئی، شریف برادران چل پھر رہے ہیں، کوئی ایمرجنسی نہیں ، شاہ محمود قریشی
ناموسِ رسالت پر مغرب کا ایک محدود انتہا پسند طبقہ ہمیں نشانہ بنا رہا ہے، پریس کانفرنس
بدھ 12 مئی 2021 18:03

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب والوں کے لیے نوکری کا کوٹہ مختص کرنے کے لیے کہا ہے، آبادی کے لحاظ سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو میرٹ پر نوکری ملنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ 27 ویں شب خانہ کعبہ میں نوافل ادا کرنے کا موقع ملا، مسجدِ اقصٰی کے واقعے پر بے پناہ تشویش اور کرب ہے، سیکریٹری جنرل او ا?ئی سی سے وزیرِ اعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی ہے، وزیرِ اعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں او ا?ئی سی پلیٹ فارم پر امہ کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 57 ممالک مل کر آواز اٹھائیں گے تو نوٹس لیا جائے گا، اکیلے کوئی کچھ نہیں کر سکتا، ناموسِ رسالت اور گستاخانہ خاکوں کا معاملہ بھی اٹھایا گیا، وزیرِ اعظم نے او ا?ئی سی کے سیکریٹری جنرل سے اسلامو فوبیا کے خلاف مشترکہ محاذ کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے قبلہ اوّل کے واقعے پر مطالبہ کیا کہ امہ کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے، ناموسِ رسالت پر مغرب کا ایک محدود انتہا پسند طبقہ ہمیں نشانہ بنا رہا ہے، اس انتہا پسند طبقے کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ اٹلی اور فرانس سمیت یورپ کے ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کو متحرک کیا جائے، انہوں نے کہا ترک وزیرِخارجہ مسجدِاقصیٰ کے مسئلے پر سعودی عرب سے امہ کو یکجا کرنے پر بات کریں گے، اقوامِ متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلانے پر پاکستان ترکی کے ساتھ ہو گا، عقیدے اور انسانی حقوق کی بات پر ہم ا?پ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کرپشن کے خلاف ا?واز اٹھانے کا ٹھیکہ کیا صرف عمران خان نے لیا ہے، کرپشن کے خلاف جہاد میں سب کو مل کر کر ادا کرنا ہو گا، عدلیہ کو بھی اپنی ذمے داری نبھانی ہو گی۔مہنگائی کے حوالے سے انہوں نے یہ کہا کہ ملتان مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان نے کل پھر ذمے داروں کیخلاف کارروائی کا کہا ہے، وزیرِ اعظم نے وزیرِ خزانہ کو مہنگائی کنٹرول کرنے اور معاشی استحکام کی ذمے داری دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.