شوپیان میں بھارتی فوج کی گاڑی کے نزدیک بارودی سرنگ کا دھماکہ

اتوار 16 مئی 2021 17:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع شوپیان کے علاقے ترکہ وانگام میں بھارتی فوج کی کیسپر گاڑی کے قریب ایک دھماکہ ہوا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوں نے پورے علاقے کو محاصرے لے لیاہے۔ پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے دعویٰ کیا کہ پولیس کو ضلع کے علاقے ترکہ وانگام میں بارودی سرنگ نصب کرنے کے بارے میں پہلے ہی اطلاع تھی ۔ اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ علاقے کا محاصرہ کرلیاگیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔