ہنگو، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مشترکہ ریلی

احتجاجی مظاہرہ۔ ریلی میں سینکڑوں افراد کی شرکت۔ شرکاء کی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی

جمعہ 21 مئی 2021 22:09

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2021ء) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مشترکہ ریلی اور احتجاجی مظاہرہ۔ ریلی میں سینکڑوں افراد کی شرکت۔ شرکاء کی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ مسئلہ فلسطین کا واحد حل الجہاد ہے۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسرائیلی بربریت روکنے میں ناکام ہے۔

مسلم ممالک کو بھی غیرت اور جرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ جے یو آئی کے امیر مولانا تحسین اللہ، سابق ایم پی اے مفتی سید جنان، پی ٹی آئی صدر نور آواز ایڈوکیٹ، ن لیگ کے سید جمال، مولانا ظفر و دیگر کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ہنگو میں بھی تمام سیاسی و مزہبی جماعتوں نے سیاسی و نظریاتی اختلافات کے باوجود فلسطینیوں کے حق میں یک زبان ہو گئے۔

(جاری ہے)

جے ہو آئی، پی ٹی آئی، اہل سنت والجماعت، ن لیگ، اے این پی و دیگر سیاسی و مزہبی جماعتوں نے اسرائیل کی مزمت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھر پور احتجاجی ریلی نکالی جو بعدازاں احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ اس ریلی کے شرکاء نے فلسطینی جھنڈے اٹھا کر فلسطین کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔ احتجاجی جلسے سے جے یو آئی کے رہنماوں مولانا تحسین اللہ، سابق ایم پی اے عتیق الرحمان، سابق ایم پی اے مفتی سید جنان، اہل سنت کے رہنما مولانا ظفر، پی ٹی آئی کے صدر نور آواز ایڈوکیٹ، ن لیگ کے جنرل سیکرٹری سید جمال و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اپنے آزادی کے حق سے محروم ہے اور اسرائیل طاقت کے بل بوتے پر بربریت ل، وحشت اور دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

نہتے فلسطینیوں پر بموں، میزائلوں اور جدید ہتھیاروں کے حملے بد ترین دہشت گردی ہے۔ مقررین نے کہا کہ امریکہ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری اسرائیل کے سامنے بے بس اور لاچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہتے فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور ان کے تحفظ جان و مال و آبرو کے لئے اسلامی ممالک کو ایک مشترکہ موقف اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکہ کی ناجائز اولاد ہے جس کے خلاف مسلمان ممالک کو مشترکہ طور پر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

مقررین نے واضح کیا کہ ہم جہاد کے زریعے ہی فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف امامیہ کونسل کی طرف سے بھی ایک احتجاجی ریلی مسجد فیض اللہ سے نکالی گئی جس میں امامیہ کونسل کے اراکین اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب میں علامہ عامر شمسی، ریاض علی، مولانا ارشاد علی، ظہیر حسین و دیگر نے کہا کہ ادرائیلی جارحیت تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے فلسطی یوں کی آزادی ان کا پیدائشی حق ہے جسے طاغوتی قوتوں نے سلب کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار معصوم فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل کا واحد علاج جہاد ہے اور مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر کے مشترکہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ اس موقع پر امریکہ اقوام متحدہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی اور ایک قرار داد کے زریعے اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔