میرا کسی لابی سے کوئی تعلق اور کوئی کاروباری مفاد نہیں، وزیراعظم عمران خان

میں صرف پاکستان کی ترقی کیلئے کام کر رہا ہوں، شوگر مافیا کیخلاف ایکشن لیا تو دھمکیاں دینے لگے، شوگر مافیا کیخلاف میری جنگ چل رہی ہے ہم کامیاب ہوں گے، کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔ کسانوں کے ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 جون 2021 18:59

میرا کسی لابی سے کوئی تعلق اور کوئی کاروباری مفاد نہیں، وزیراعظم عمران ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جون2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا کسی لابی سے کوئی تعلق یا کوئی کاروباری مفاد نہیں، میں صرف پاکستان کی ترقی کیلئے کام کررہا ہوں،شوگر مافیا کیخلاف میری جنگ چل رہی ہے ہم کامیاب ہوں گے،کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔آج یہاں کسانوں کے ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جب بڑھے ہوئے تو پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا، ہم نے حکومت میں آکر دیکھا کہ چینی کی قیمت بڑھ رہی ہے، کسانوں کو پیسے نہیں مل رہے، چینی کی انڈسٹری میں ایک مافیا بیٹھ گیا تھا، جو چینی مہنگی بیچتا تھا اور کسانوں کو بھی پیسے نہیں دیتا تھا، بلکہ کسانوں کو نفع نہیں دیتا تھا اور ٹیکس بھی نہیں دیتا تھا۔

میری 25سالہ ساری جدوجہد حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تھی،واضح کردوں حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف تھی، ایک کرپشن نچلے لیول پر بھی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

تیسری دنیا کے کرپٹ حکمرانوں کی ایک ہی کہانی ہے، وہ اپنے ملک سے پیسا چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں۔ یہ کرپشن حکمران پیسا چوری کرتے ہیں اور سارا نظام تباہ کردیتے ہیں،جب ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کیں تو شوگر مافیا نے دھمکی دی کہ ہم چینی غائب اورمزید مہنگی کردیں گے۔

شوگر مافیا کی طاقت دیکھیں راتوں رات چینی کی قیمت بڑھا دی، پارٹی میں بیٹھے سب طاقتور لوگوں کیخلاف ایکشن لیا۔شوگر مافیا کیخلاف میری جنگ چل رہی ہے ہم کامیاب ہوں گے،میرا کسی لابی سے کوئی تعلق اور کوئی کاروباری مفاد نہیں، پاکستان کی ترقی کیلئے کام کررہا ہوں، میرا ایمان ہے ملک تب اٹھے گا جب قلیل مدت میں ہم زراعت پر توجہ دیں، ابھی صرف یہ کیا کہ کسانوں کو گنے کا پیسا ٹھیک وقت پر قیمت مل گئی، اس سے کسانوں اور دیہاتوں میں خوشحالی آئی، ہم کپاس کے سوا تمام فصلوں، چاول، مکئی، گندم کی ریکارڈ پیدا وار حاصل ہوئی۔

میں کسانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم نے یہاں رکنا نہیں مزید آگے بڑھنا ہے۔ہمیں چاہیے زراعت میں جدید چیزیں متعارف کروائیں۔ چین نے ہمیں زرعی شعبے میں پوری سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ دنیا میں چین کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہم نے زراعت کو بھی سی پیک سے لنک کردیا ہے۔